انڈونیشیاء میں «تدبر قرآن ہمراہ قرآن» نشست کی پذیرائی

IQNA

انڈونیشیاء میں «تدبر قرآن ہمراہ قرآن» نشست کی پذیرائی

4:34 - April 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518336
ایکنا: پروگرام «حلال اور حلال» میں مجلس «تدبر قرآن ہمراہ قرآن» جو جکارتا کی مسجد نور الیقین میں منعقد ہوا اس میں مختلف طبقوں کے نمایندے شریک تھے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، جو کہ اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے شعبۂ تعلقاتِ عمومی و اطلاعات سے نقل کی گئی ہے، اس مجلس کا مرکزی موضوع قرآن کریم کی نورانی آیات پر تدبر و تفسیر تھا، جس میں اللہ تعالیٰ سے انسان کے تعلق اور رمضان کے بعد کی سماجی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

"قرآن پڑھو، غور کرو، عمل کرو" کا نعرہ اس پروگرام کے لیے ایک محرک و مؤثر پیغام تھا جو مقررین اور شرکاء کے لیے باعثِ الہام بنا۔

اس روحانی تقریب میں علماء اور اساتذہ کی ایک جماعت نے شرکت کی، جنہوں نے ہر ایک نے اپنی مخصوص زاویے سے قرآنی تعلیمات کا تجزیہ اور رمضان کی ثقافت کی تشریح پیش کی۔

مراسم کے مرکزی مقرر سید حسین بن حامد العطاس تھے جنہوں نے سورہ مکی و مدنی کے عمیق مطالعے کے ساتھ قرآن میں تدبر کے کردار کو دینی فہم کی بلندی اور اسلامی معاشرے کی تقویت میں واضح کیا۔

انہوں نے امتِ اسلامی کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، قرآنی تعلیمات اور اسلامی اخوت کی روح پر تکیہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے زیادہ ہمبستگی کی اپیل کی۔

اس نشست کی علمی نظامت فوزان غزالی کے ذمہ تھی، جو ممتاز شاگردوں اور ثقافتی کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی درست رہنمائی اور آسان اندازِ بیان سے مجلس کے علمی پہلو کو مزید گہرائی بخشی۔

اس موقع پر محمدرضا ابراہیمی، جو کہ انڈونیشیا میں جمہوری اسلامی ایران کے ثقافتی اتاشی ہیں، نے رمضان المبارک میں ایران کی قرآنی، سماجی اور روحانی روایات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے جنوب مشرقی ایشیا میں "حلال به حلال" کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے، اس رسم کو ایران کی نوروز کی دید و بازدید کی روایت کے مشابہ قرار دیا، اور اس کو سماجی ہمبستگی کے تحفظ اور مسلمانوں میں ایثار و معافی کی روح کے فروغ کی ایک روشن مثال قرار دیا۔/

 

4276696

نظرات بینندگان
captcha