سعودی بادشاہ کا رهبر معظم انقلاب کے نام خط

IQNA

سعودی بادشاہ کا رهبر معظم انقلاب کے نام خط

4:29 - April 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3518342
ایکنا: سعودی عرب کے وزیر دفاع نے سعودی بادشاہ کا خصوصی خط آیت‌الله خامنه‌ای کو پیش کردیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مقام معظم رہبری کی اطلاع رسانی ویب سائٹ سے نقل کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع "خالد بن سلمان" نے جمعرات  (مطابق 18 اپریل) کی شام رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور اس موقع پر اپنے ملک کے بادشاہ کا پیغام حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای کی خدمت میں پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں زور دیتے ہوئے فرمایا: ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں گے اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مکمل کنندہ بن سکتے ہیں۔

حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے دشمن موجود ہیں، اور فرمایا: ان دشمنانہ محرکات پر قابو پانا ضروری ہے اور ہم اس سلسلے میں آمادہ ہیں۔

انہوں نے ایران کی بعض پیشرفتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران ان میدانوں میں سعودی عرب کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کی: یہ کہ خطے کے بھائی آپس میں تعاون کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں، یہ دوسروں پر انحصار کرنے سے کہیں بہتر ہے۔

اس ملاقات میں سردار سرلشکر باقری، جو کہ مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہیں، بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اس ملاقات پر اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور تمام میدانوں میں تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ تہران آیا ہوں، اور ہمیں امید ہے کہ جو تعمیری گفتگو ہوئی ہے، اس کے نتیجے میں سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔/

 

4276940

نظرات بینندگان
captcha