دنیا کا طویل ترین کتابت شدہ قرآنی نسخہ حرم امام حسین(ع) کو پیش + تصاویر و فلم

IQNA

دنیا کا طویل ترین کتابت شدہ قرآنی نسخہ حرم امام حسین(ع) کو پیش + تصاویر و فلم

4:29 - April 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3518357
ایکنا: بحرین کے ثقافتی مرکز کی جانب سے ہاتھوں سے لکھا طویل ترین قرآنی نسخہ کربلاء میں آستانہ حسینی کو پیش کیا گیا۔

ایکنا کے مطابق، آستان حسینی کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ آستان حسینی کے میوزیم نے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ وصول کیا، جو شیخ عبدالمهدی کربلائی کی موجودگی میں انجام پایا۔ وہ آستان حسینی کے متولی اور عراق میں شیعہ مرجعیت کے نمائندے ہیں۔

یہ قرآن مجید 1250 میٹر طویل ہے اور اسے بائیں اور دائیں جانب دو قرقرہ (رول) پر تحریر کیا گیا ہے جو آپس میں لپٹے ہوئے ہیں۔ یہ دنیا کا طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن ہے جو اس حجم اور اس طرز پر تحریر کیا گیا ہے۔

بحرین کے "المحرق مرکز برائے فکری و ثقافتی تخلیق" کو امید ہے کہ یہ قرآن عالمی ریکارڈز کی کتاب (گینیز) میں درج ہوگا تاکہ پوری دنیا قرآن کریم کی اہمیت اور اس کی قداست سے واقف ہو سکے۔

اس مرکز نے تاکید کی کہ یہ قرآن مجید خداوند متعال کے کلام کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت انگیز مہمات کا جواب ہے اور یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو رضائے الٰہی کے حصول اور دین مبین اسلام کی خدمت کے لیے انجام پایا ہے۔

المحرق مرکز کے مطابق، اس قرآن کو ایک فنکارانہ اور ماہرانہ انداز میں کورونا وبا کے دوران تحریر کیا گیا اور اس کا کتابتی عمل 23 رمضان 1443 ہجری بمطابق 25 اپریل 2022 کو مکمل ہوا۔

شیخ عبدالمهدی کربلائی نے دنیا کے طویل ترین قرآن کی وصولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم قرآن کریم اور اہل بیت(ع) کے ورثے کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور سیٹلائٹ چینلز نے بھی اس اہمیت کو نمایاں کیا ہے، اور ہر منصف مزاج انسان اس کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4277353

نظرات بینندگان
captcha