غزہ نسل کشی کے خلاف عالمی الائنس کی ضرورت

IQNA

سربراہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی؛

غزہ نسل کشی کے خلاف عالمی الائنس کی ضرورت

17:28 - April 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518371
ایکنا: حجت‌الاسلام والمسلمین محمد‌مهدی ایمانی‌پور نے انسانی حقوق پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بدترین نسل کشی کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے۔

ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پہلا بین‌الاقوامی اجلاس "حقوق بشر شرقی پس منظر میں" (Human Rights in the Eastern Perspective) کی پریس کانفرنس ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی میں  باقرالعلوم(ع) یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حجت‌الاسلام والمسلمین محمدمهدی ایمانی‌پور نے خطاب کیا۔

حقوق بشر کا موجودہ نظام ناکام

ایمانی‌پور نے کہا: موجودہ عالمی نظامِ حقوق بشر ناکام رہا ہے اور غزہ میں نسل کشی نے اس ناکامی کو مزید آشکار کر دیا ہے۔

ایران اس میدان میں نیا عالمی نظام قائم کرنے کے لیے سنجیدہ مطالعات کر چکا ہے اور چاہتا ہے کہ تعمیری مکالمے کے ذریعے ایک نیا حقوقی نظم قائم ہو۔

ایران‌هراسی اور حقوق بشر کی دہری پالیسی

انہوں نے کہا: یران‌هراسی کے لیے حقوق بشر کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

.

ضرورت تدوین الزامات جدید در زمینه حقوق بشر در پی نسل‌کشی در غزه

 

جبکہ دنیا کی قدیم ترین حقوق بشر کی تختیاں ایران میں تحریر ہوئیں، آج اسی ملک کو حقوق کی خلاف ورزی کا الزام دیا جاتا ہے، حالانکہ خود دعویدار ممالک سب سے بڑے مجرم ہیں۔

اجلاس کی تفصیلات

یہ اجلاس  (۲۷ اپریل تا ۱ مئی) تک منعقد ہوگا۔

افتتاحی نشست تہران میں اور اختتامی تقریب قم میں ہوگی۔

تخصصی نشستیں  باقرالعلوم(ع) یونیورسٹی میں منعقد ہوں گی۔

دیگر یونیورسٹیاں اور علمی مراکز بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ایمانی‌پور نے کہا:

’’ہم ایک عالمی اتحاد برائے حقوق بشر کے قیام کے خواہاں ہیں جو نئے تقاضوں پر مبنی ہو۔ امید ہے کہ پیش کردہ علمی مقالات اس اجلاس کے لیے قابل قدر مواد فراہم کریں گے۔‘‘

 

4277770

نظرات بینندگان
captcha