مسجدالنبی(ص) میں حفاظ کا خصوصی کورس

IQNA

مسجدالنبی(ص) میں حفاظ کا خصوصی کورس

18:56 - April 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518382
ایکنا: مسجدالحرام و مسجدالنبی(ص) متولی کے مطابق «اسپشل دہرائی» کورس مسجد النبی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا کے مطابق؛ خبررساں ویب سائٹ «shahdnow.sa» کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے دینی امور کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ خصوصی پروگرام حفاظِ قرآن کریم کے لیے جمعہ اور ہفتہ  کو منعقد کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد، جو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے دینی امور کی تولیت کی براہ راست نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے، یہ ہے کہ حفاظ کو ایک روحانی اور تعلیمی ماحول میں اپنے حفظ کردہ قرآن کو دہرانی (مرور) کا موقع فراہم کیا جائے۔

یہ خصوصی (مربوط) قرآن دہرانے کے حلقے تین شعبوں میں ہوں گے: مکمل قرآن کا حفظ، ۲۰ پاروں کا حفظ، اور ۱۰ پاروں کا حفظ۔ یہ حلقے حرم شریف نبویؐ میں نمازِ فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کے بعد منعقد ہوں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے دینی امور کی انتظامیہ نے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں اندراج کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر رجوع کریں:

 https://reg.qm.edu.sa

 

4278311

نظرات بینندگان
captcha