ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی "محاذِ عوامی برائے آزادیِ فلسطین" نے ایک پیغام میں ملت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے ساتھ اپنی یکجہتی، ہمدردی اور استقامت کا اظہار کرتے ہوئے اس دردناک اور تلخ سانحے پر تعزیت پیش کی ہے۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ: "اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مضبوط ارادے، بھرپور تجربات اور بحرانوں کے انتظام اور چیلنجوں کو ترقی اور استحکام کے مواقع میں بدلنے کی طویل مہارت کے سائے میں بآسانی اس سانحے سے گزر سکتا ہے۔"
محاذِ عوامی برائے آزادیِ فلسطین نے اس پیغام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کی جانب سے ایران سے ہمدردی
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی بندر شہید رجائی، بندرعباس میں ہونے والے دھماکے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
حماس کی جانب سے ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ: "حماس بندرعباس کے بندر شہید رجائی میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران، اس کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔"
حادثے کی تفصیلات
بندر شہید رجائی، بندرعباس میں ہفتہ، ( 26 اپریل 2025) کو ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں اور امدادی و تحقیقاتی کاروائیاں جاری ہیں۔ تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ اس سانحے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، 800 سے زائد افراد کو علاج کے لیے مراکز صحت میں بھیجا گیا یا وہاں رجوع کیا گیا، جن میں سے 212 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ افسوسناک طور پر 18 ہم وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔/
4278620