اٹھارہ ممالک کے قراء اور حفاظ عراق میں جمع

IQNA

اٹھارہ ممالک کے قراء اور حفاظ عراق میں جمع

17:12 - April 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3518400
ایکنا: قرآن و حدیث علوم کے اسپشل مرکز جو دارالقرآن آستانہ حسینی سے وابستہ ہے انکے زیر اہتمام حفاظ اور قرآء کا پروگرام منعقد ہوا۔

عراق سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ قراء اور حافظین قرآن 18 ممالک سے تعلق رکھتے تھے جن میں تنزانیہ، آئیوری کوسٹ (ساحلِ عاج)، سینیگال، کومور جزائر، نائجیریا، تاجکستان، انڈونیشیا، افغانستان، پاکستان، بھارت، ترینیداد و ٹوباگو شامل ہیں۔ ان افراد نے قرآنی روابط کے فروغ اور علمی و روحانی تعلقات کے استحکام کے لیے عراق کے مرکزِ تخصصی علوم قرآن و حدیث میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکز کے ڈائریکٹر شیخ علی مرزه نے کہا: "ہمیں خوشی ہے کہ یہ قرآنی گروہ ہمارے درمیان موجود ہے۔ ہم ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں اور کتابِ خدا کی خدمت کے لیے ان کی تکریم کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، کیونکہ مسلمانوں کے دلوں کو نورِ قرآن سے جوڑنا ایک اعلیٰ مقصد ہے جسے ہم عالمی شرکت کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز علوم قرآن عراق نے اس موقع پر قاریوں اور حافظوں کی قرآنی علوم کی نشر و اشاعت میں نمایاں خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

علی مرزه نے وضاحت کی کہ یہ قرآنی اجتماع مرکز کی سالانہ سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، مختلف ممالک کے قرآنی ہنر مندوں کی تکریم کرنا اور آستانہ حسینی کے علمی و دینی اقدامات کی حمایت میں کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

مرکز علوم قرآنی عراق نے اس تقریب کو اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر کیا کہ ایسے بین الاقوامی پروگرامز کے انعقاد کو جاری رکھا جائے گا کیونکہ یہ اقوام کے درمیان قرآنی اخوت کے روابط کو مضبوط بنانے اور علمی و روحانی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ آئندہ ایسے مزید پروگرامز منعقد کرنے کا پابند ہے جو قرآن کریم اور اس کے علوم کی خدمت میں امام حسین علیہ السلام کے مقدس آستانے کے پیشگام کردار کو اجاگر کریں۔/

 

4278872

نظرات بینندگان
captcha