گھانا؛ مسجد و مرکز حفظ قرآن «المصطفی(ص)» کا افتتاح

IQNA

گھانا؛ مسجد و مرکز حفظ قرآن «المصطفی(ص)» کا افتتاح

13:23 - May 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518446
ایکنا: قطری فلاحی ادارے کے تعاون سے گھانا کے مرکز آکرا، میں مرکز کا افتتاح کیا گیا جسمیں عبادت کے ساتھ قرآنی تعلیمات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- الرایہ نیوز کے مطابق قطری مخیر حضرات کی حمایت سے قطر چیریٹی فاؤنڈیشن نے گھانا کے دارالحکومت آکرا میں مسجد المصطفی(ص) کا افتتاح کیا۔

مسجد کی افتتاحی تقریب میں مختلف مہمانوں نے شرکت کی، جن میں گھانا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عیسی آدام یعقوبو اور ملک کے دینی امور کے ڈائریکٹر جنرل کومی وُڈ شامل تھے۔ ان سب نے گھانا کے مسلمانوں کی حمایت میں قطر چیریٹی کی نمایاں کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

کومی وُڈ نے مسجد کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ یہ مسجد فوجی اور سویلین عملے کی دینی تربیت کے لیے ایک مؤثر مقام ہے۔

انہوں نے کہا: "یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس عبادت گاہ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں، جو نہ صرف 37ویں ملٹری اسپتال کے فوجیوں، دفاعی عملے، سویلین ملازمین، ان کے خاندانوں بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی عبادت کا مقام ہے۔"

اسی طرح بریگیڈیئر ایبور نے گھانا کی اعلیٰ عسکری قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر چیریٹی اور قطری مخیر حضرات کا ان کی فیاضانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ایڈمرل عیسی آدام یعقوبو نے قطر چیریٹی کے تحت حال ہی میں تعمیر کی گئی اس مسجد اور حفظ قرآن کے مرکز کو فوجی عملے اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک روحانی پناہ گاہ قرار دیا اور اس جدید مسجد کو "ایمان کا چراغ" قرار دیا جو ملک کے متنوع معاشرے کی نمائندگی کرتا ہے۔

قطر چیریٹی (Qatar Charity) ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے جو 1992 میں فلاحی کاموں کے لیے قائم کی گئی۔ اس نے اپنی سرگرمیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دی۔

آج، چار دہائیوں پر محیط اپنی خدمات کے بعد، قطر چیریٹی دنیا کی سب سے بڑی انسانی امدادی تنظیموں میں سے ایک بن چکی ہے اور اس نے اب تک جنگوں، تشدد، غربت اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر یہ ادارہ لکھتا ہے: "آج ہم ہنگامی حالات میں امداد کی فراہمی اور ترقیاتی حل پیش کرنے میں صفِ اوّل میں شامل ہیں۔ ہماری خدمات کمزور طبقات کو زیادہ مضبوط اور بالآخر خوشحال بننے میں مدد دیتی ہیں۔ ہم ایک ایسے دنیا کا تصور کرتے ہیں جہاں ہر انسان کو امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔ ہم ترقیاتی اور انسانی منصوبے انجام دیتے یا ان کی حمایت کرتے ہیں، اور وسائل کو متحرک کرتے ہیں تاکہ سب کے لیے بہتر زندگی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔/

 

4280646

ٹیگس: مسجد ، افتتاح ، عبادت
نظرات بینندگان
captcha