بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «کربلاء ایوارڈ» کا دوسرا مرحلہ شروع

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «کربلاء ایوارڈ» کا دوسرا مرحلہ شروع

13:27 - May 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518447
ایکنا: دارالقرآن آستانہ حسینی کے مطابق «جایزه کربلا» قرآنی مقابلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کی ویب سائٹ کے مطابق دارالقرآن آستان حسینی کے قرآنی میڈیا سینٹر کے سربراہ، وسام نذیر الدلفی نے بتایا ہے کہ چوتھی بین‌المللی قرآنی مقابلہ «جایزه کربلا» کے تلاوت، حفظ اور تفسیر کے شعبوں کے ابتدائی مرحلے کے دوسرے دور کا آغاز دارالقرآن کی عمارت میں ماہر ججوں کی کمیٹی کی موجودگی میں ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے میں ۱۵۶ قاریوں میں سے ۳۷ نے اہلیت حاصل کی، جو ابتدائی مرحلے کے منتخب شرکاء تھے۔ مجموعی طور پر، ۵۰ سے زائد عرب اور غیر عرب ممالک سے ۴۶۸ قاریوں نے تلاوت کے شعبے میں اپنی آڈیو فائلیں ارسال کی تھیں۔

الدلفی نے وضاحت کی کہ اس دوسرے مرحلے میں منتخب قاریوں کی اہلیت کی جانچ ایک مکمل دن کے دوران کی گئی، اور قاریوں کی تلاوت میں تنوع اور ان کی فنی سطح اس مرحلے کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھی۔

انہوں نے زور دیا کہ قرآن کریم کا یہ مقابلہ "جایزه کربلا"، ایک بین‌المللی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور انہیں عراق اور دیگر اسلامی ممالک کی نمائندگی کے قابل بناتا ہے۔

وسام نذیر الدلفی نے واضح کیا کہ یہ مقابلہ آستان مقدس حسینی کے ہمہ گیر قرآنی منصوبے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو راسخ کرنا اور باصلاحیت نوجوانوں کی حمایت کرنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، دارالقرآن آستان حسینی کے سربراہ شیخ خیرالدین ہادی اور ان کے معاون سید معاد الیاسری اس مقابلے کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ججوں کی کمیٹی ۶ ماہرین پر مشتمل ہے جو صوت، لحن، قرآنی مقامات اور تجوید کے لحاظ سے سخت معیارات کے تحت شرکاء کی تلاوت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ مرحلہ آن لائن منعقد ہو رہا ہے اور حتمی مرحلے سے پہلے کا ہے، جس کے نتائج آئندہ ہفتے کے دوران اعلان کیے جائیں گے۔

مقابلے کا حتمی اور فیزیکل مرحلہ عید سعید غدیر خم کے موقع پر کربلائے معلی میں منعقد ہونے والا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha