صوت و لحن قرآن کے لیے اسلام‌آباد میں خصوصی ورکشاپ

IQNA

صوت و لحن قرآن کے لیے اسلام‌آباد میں خصوصی ورکشاپ

4:20 - May 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518469
ایکنا: اسلام آباد ورکشاپ میں ایرانی استاد غلام رضا شاہ میوہ پاکستانی قرآء کی رہنمائی کریں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جو اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم کے محکمہ تعلقات عامہ اور اطلاعات کے حوالے سے دی گئی ہے، ایک ہفتے پر مشتمل یہ تخصصی ورکشاپ اسلام آباد شہر میں جاری ہے۔ اس ورکشاپ میں پاکستان بھر سے ممتاز قاری شریک ہیں، جہاں صوت و لحن کے فنی مباحث، جن میں آواز سازی کی مہارتیں، ضروری مشقیں، مقامات و اجناس پر تمرین، آواز کے اتار چڑھاؤ اور منتقل کرنے کے طریقے، قراءت کے اسلوبی نمونے اور معانی کی مؤثر ترسیل کی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔

اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مجید مشکی، پاکستان میں ایران کے ثقافتی نمایندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ قرآنی صلاحیتیں موجود ہیں اور اس سرزمین کے عوام کو محافل قرآنی سے گہری محبت اور وابستگی ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے ان صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے باوجود ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستانی قراء کی مؤثر نمائندگی کم دیکھتے ہیں۔ اس کمی کو صرف تخصصی تربیت اور خصوصی ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے ممتاز قراء استاد شاہ میوہ کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اس تربیتی سلسلے کے بعد ہم پاکستان سے ممتاز قراء کو عالمِ اسلام کی سطح پر نمایاں ہوتے دیکھیں گے۔

یہ کورس پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد پاکستانی قراء کی فنی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بلند کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی ممالک کے قراءتِ قرآن مقابلوں میں اعلیٰ مقامات حاصل کر سکیں۔

شاہ میوہ ان اساتذہ میں سے ہیں جو قراءتِ قرآن کی مختلف مہارتوں کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اپنی تصانیف اور سافٹ ویئر کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی شرکت پاکستان میں ہمارے ثقافتی رایزنی کی دعوت پر اور اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم کے مرکزِ قرآن و تبلیغ کی معاونت سے ممکن ہوئی ہے۔/

 

4281546

نظرات بینندگان
captcha