ٹرمپ کا امارات میں شیخ زاید مسجد کا دورہ + ویڈیو

IQNA

ٹرمپ کا امارات میں شیخ زاید مسجد کا دورہ + ویڈیو

7:16 - May 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518495
ایکنا: امریکی صدر نے استقبالیہ تقریب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جامع شیخ زاید مسجد کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز- اسکائی نیوز کے مطابق محمد بن زاید آل نہیان، صدرِ امارات نے جمعرات کے روز امریکی صدر کا استقبال کیا، جو مغربی ایشیا کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کچھ دیر قبل ابوظہبی پہنچے تھے۔

استقبال کے بعد امریکی صدر کو جامع شیخ زاید مسجد لے جایا گیا، جہاں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے ان کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا۔

مسجد کے صحنِ نور میں مختصر گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا:

"کیا یہ خوبصورت نہیں؟ بہت ہی خوبصورت ہے۔ میں اپنے دوستوں پر فخر کرتا ہوں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک حیرت انگیز ثقافت ہے۔"

انہوں نے اس تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقام کے دورے کے لیے کیے گئے انتظامات کو "بہت بڑا اعزاز" قرار دیا۔

ٹرمپ نے سرسرای نور اور نماز ہال کی تعریف کی، جو دیدہ زیب ہندسی نقش و نگار، قیمتی پتھروں سے سنگ کاری، سونے سے مزین ستونوں، رنگ برنگے فانوسوں اور دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے بنے قالین سے مزین تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے منبت کاری اور سونے کے کام سے مزین ایک دیوار کا بھی دورہ کیا، اور بعد ازاں یادگاری تصویر کے لیے دنیا کے سب سے بڑے قالین کے وسط میں کھڑے ہوئے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4282694

ٹیگس: ٹرمپ ، امارات ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha