ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، سید یوسف حسینی، قاری ممتاز اور کاروان قرآنی نور کے اراکین میں سے ایک ہیں، جنہوں نے بیت اللہ الحرام کے کچھ حجاج کرام کے مجمع میں قرآن کریم کی آیات کی خوش الحانی سے تلاوت کی۔
یہ نوجوان قاری 20 رکنی کاروان قرآنی نور کا حصہ ہیں، جنہیں سرزمین وحی (سعودی عرب) میں کرسی تلاوت کے انعقاد اور قرآنی محافل برپا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کاروان کی سرپرستی محمد جواد کاشفی کر رہے ہیں۔
سید یوسف حسینی نے گزشتہ سال قرآن کریم کے 47ویں قومی مقابلے کے صوبائی مرحلے میں صوبہ سمنان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔/
4283432