واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

IQNA

واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

13:58 - May 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518522
ایکنا: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کرنے والا فلسطین میں ظلم روکنے کا نعرہ لگا رہا تھا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ کرسٹی نوم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب پیش آیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

سیکرٹری ہوم لینڈ کے مطابق واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے اسٹاف کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے جب کہ فائرنگ کے وقت اسرائیلی سفیر اس مقام پر موجود نہیں تھے۔ 

اس کے علاوہ  واشنگٹن ڈی سی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کے  

شبے میں ایک 30 سال شخص کو حراست  میں لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔  کہا جاتا ہے کہ گرفتار شخص الیاس روڈیگر نامی شخص شیکاگو کا رہنے والا ہے اور وہ گرفتاری کے وقت نعرہ لگا رہا تھا کہ غزہ کے لیے میں نے کیا ہے اور فلسطین کو رہا کرو ، اس واقعے کے بعد اسرائیلی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کو ایک تباہ کن آغاز کا نام دے رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

نظرات بینندگان
captcha