ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق بغداد کی صوبائی حکومت نے امام محمد جواد (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع خدماتی منصوبہ نافذ کر دیا ہے۔
اگورنر ہاوس بغداد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ گورنر عبدالمطلب العلوی کی براہِ راست نگرانی اور فنی معاون کے میدانی مشاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔
بیان کے مطابق، اس منصوبے میں:
گورنر ہاوس بغداد نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ بلدیہ کاظمین کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ تمام اداروں کا کردار ایک مربوط انداز میں انجام پائے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شہر کاظمین جو بغداد کے شمال میں واقع ہے، ان دنوں امام محمد جواد (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر عزاداروں سے بھر چکا ہے جو بغداد اور دیگر شہروں سے وہاں پہنچے ہیں۔
برگیڈیر عباس ریحان، ترجمان بغداد آپریشنز کمانڈ نے کہا کہ زائرین کی بڑی تعداد کی موجودگی کے پیش نظر، کمانڈ نے تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ معاون اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی قائم کی ہے تاکہ زائرین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔/
4284947