مصر؛ «قراء میوزیم» کا قیام

IQNA

مصر؛ «قراء میوزیم» کا قیام

6:51 - June 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518576
ایکنا: صدرِ قومی ادارہ برائے نشریات مصر نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے ممتاز قراء کرام کی تصاویر، دست‌نوشتے، معاہدے اور تلاوتوں پر مشتمل "قاریوں کا میوزیم" قائم کیا جائے گا۔

قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) نے Maspero کے حوالے سے خبر دی ہے کہ احمد المسلمانی، معروف مصری مصنف اور قومی ادارہ برائے نشریات (National Media Authority) کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ایک نیا میوزیم "متحف القُرّاء" کے عنوان سے قائم کیا جائے گا جس میں مصر کے ممتاز قراء کرام کی تصاویر، ذاتی دست‌نوشتے، معاہدے، تلاوتوں کی ریکارڈنگز اور دیگر اشیاء محفوظ کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میوزیم ریڈیو قرآن کریم نیٹ ورک کے زیرِ انتظام ہوگا اور اسے قاہرہ میں واقع ماسپرو (مصری قومی نشریاتی مرکز) کی عمارت میں ایک نمایاں اور موزوں مقام پر قائم کیا جائے گا۔

المسلمانی کے مطابق، مصر کے معروف قاریوں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے ذاتی اشیاء اس میوزیم کے لیے جمع کی جا سکیں۔ جب یہ اشیاء ترتیب دے کر مکمل طور پر تیار کر لی جائیں گی، تو میوزیم باقاعدہ طور پر عوامی دوروں کے لیے کھولا جائے گا۔/

 

4285501

ٹیگس: مصر ، میوزیم ، قراء
نظرات بینندگان
captcha