امریکا و اسرائیل حملوں سے شیعوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں

IQNA

آیت‌الله سیدیاسین موسوی:

امریکا و اسرائیل حملوں سے شیعوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں

7:03 - June 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518645
ایکنا: امام جمعہ بغداد نے حالیہ علاقائی صورت حال کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایک طے شدہ سازش کا حصہ قرار دیا اور اس کے پس پردہ اہداف سے خبردار کیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید یاسین موسوی، امام جمعہ بغداد اور نجف اشرف کے ممتاز دینی استاد نے اپنے اس جمعہ کے خطبے میں کہا: غزہ، جنوبی لبنان، شام، یمن، عراق اور ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگیاں صرف ۷ اکتوبر کے ردعمل میں نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک پہلے سے تیار شدہ منصوبے کا حصہ تھیں جو مناسب موقع کے انتظار میں تھا۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ۷ اکتوبر کے اقدام کو ایک "دفاعی ردعمل" قرار دیا جو علاقے میں بڑھتے ہوئے سیاسی و عسکری دباؤ کے مقابلے میں دیا گیا۔

آیت اللہ موسوی نے زور دیتے ہوئے کہا: ان تمام واقعات کا اصل مقصد "محورِ مقاومت کو کمزور کرنا اور ختم کرنا" ہے۔ اس منصوبے کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں، جو خطے میں سیاسی و عسکری توازن کو اپنے حق میں بگاڑنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے عراق کی سیاسی پالیسیوں پر امریکی اثر و رسوخ کی شدید مذمت کی اور بعض بااثر داخلی شخصیات پر امریکہ کی وفاداری اور غلامی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ یہ لوگ امریکی فوجیوں کے قدموں تلے روندے جائیں گے۔

خطیب جمعہ بغداد نے شیعہ اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ شیعہ مکتب کو ایک خودمختار سیاسی منصوبے کے گرد متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا: تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ بیگانہ طاقتوں پر انحصار ہمیشہ قتل، ہجرت اور غلامی کے سوا کچھ نہیں لایا۔

آیت اللہ سید یاسین موسوی نے صہیونی حملے میں ایرانی کمانڈروں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط ساخت کو سراہا اور کہا: ایران کا نظام شخصیات پر نہیں بلکہ مضبوط اداروں اور پائیدار ڈھانچوں پر قائم ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دباؤ اور حملوں کے باوجود قائم و دائم ہے۔

انہوں نے ایران پر حالیہ صہیونی حملوں کو "مزاحمتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش" قرار دیا اور زور دے کر کہا: ایران ان حملوں سے متزلزل نہیں ہوگا اور مناسب وقت پر بھرپور جواب دے گا۔ ایران تنہا نہیں ہے، بلکہ وہ دنیا بھر کے شیعوں کی اسٹریٹیجک گہرائی (Strategic Depth) کی نمائندگی کرتا ہے۔/

 

4288475

نظرات بینندگان
captcha