غدیری جشن صیہونی مخالف ریلی میں تبدیل

IQNA

غدیری جشن صیہونی مخالف ریلی میں تبدیل

7:12 - June 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518647
ایکنا: تبلیغات اسلامی کونسل نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عید غدیر کی تقریبات اس سال تہران سمیت پورے ملک میں سب سے زیادہ "صہیونیت مخالف" تقریبات میں تبدیل ہو جائیں گی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تشہیرات کی ہم آہنگی کونسل کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیانیہ نمبر ۲ میں زور دیا گیا ہے کہ تہران اور ملک کے تمام علاقوں میں عید غدیر کی تقریبات کو صہیونیت کے خلاف بھرپور عوامی اظہار کا موقع بنایا جائے گا۔

بیان میں قرآن کریم کی سورہ زخرف، آیت 55 سے یہ آیت نقل کی گئی ہے: "پھر جب انہوں نے ہمیں غضبناک کیا، ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان سب کو غرق کر دیا۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے:

"ملت ایران ایسے حالات میں یوم اللہ غدیر کا استقبال کر رہی ہے جب صہیونی حکومت نے بے مثال درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کے وقت ایران کی سرزمین پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ملت کے بہترین بیٹے—بہادر عسکری کمانڈر، باایمان ایٹمی سائنسدان، بے گناہ شہری، خواتین اور بچے—شہید ہوئے ہیں۔ ان عظیم سرفروشوں کی شہادت، جنہوں نے دہائیوں تک ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے انتھک محنت کی، پورے ملک کو شدید سوگوار کر چکی ہے۔

لہٰذا، امام المتقین و امیرالمومنین علیؑ کے حضور مکمل ارادت کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ اس سال کی غدیر تقریبات، تہران سمیت پورے ملک میں صہیونی حکومت کے خلاف سب سے بڑے عوامی اجتماعات کی صورت اختیار کریں گی۔

ایران کی غیرتمند قوم اپنے غم و غصے کا اظہار متحدہ اور ہم آہنگ انداز میں کرے گی، اور امام خیبرشکن حضرت علیؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے، صہیونیت کی موت و نابودی کے لیے "قومی انتقام" کا مطالبہ بلند کرے گی۔

اسی جذبے میں، وہ شہیدوں کی قربانیوں سے سبق لیتے ہوئے پوری قوت سے نعرہ لگائیں گے: "جانم فدای ایران!"

 

4288494

ٹیگس: جشن ، غدیر ، صہیونی ، ایران
نظرات بینندگان
captcha