یوم عاشورا کے حوالے سے رأس الحسین(ع) قاهره تعطیل

IQNA

یوم عاشورا کے حوالے سے رأس الحسین(ع) قاهره تعطیل

15:11 - July 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518741
ایکنا: وزارت اوقاف مصر کے مطابق عاشورا کے دن مسجد امام حسین(ع) قاهره جو مقام رأس الحسین(ع) کے عنوان سے معروف ہے بند رہے گی۔

ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ میں واقع مقامِ رأس الحسین (علیہ السلام) کو یومِ عاشورا کے موقع پر مرمت اور تحفظ کے کاموں کے پیشِ نظر بند کیا جائے گا۔

ان ذرائع کے مطابق یہ بندش صرف امام حسین علیہ السلام کے مزار (ضریح) کے حصے تک محدود ہوگی، جبکہ خود مسجد امام حسین (ع) نماز گزاروں کے لیے کھلی رہے گی اور مسجد کی معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

بندش کی مدت کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ صرف ایک دن پر مشتمل ہوگی یا تین دن تک جاری رہے گی۔ ایک فنی کمیٹی آئندہ چند گھنٹوں میں اس مقام کا معائنہ کرے گی تاکہ بندش کی مدت کا حتمی تعین کیا جا سکے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بندش 2، 5، اور 6 جولائی کو بھی ہو سکتی ہے یا صرف یومِ عاشورا (10 محرم) تک محدود رہ سکتی ہے۔

قاہرہ کی مسجد امام حسین علیہ السلام مسلمانوں، بالخصوص شیعہ زائرین کے لیے ایک معروف زیارت گاہ ہے، جہاں ایک ضریح اور زیارت کا مقام موجود ہے جو حضرت امام حسین (ع) کے مبارک سرِ اقدس کے مدفن سے منسوب کیا جاتا ہے۔

تاہم بعض اطلاعات کے مطابق، مصری حکام اس بندش کا مقصد شیعہ زائرین کے اجتماع کو روکنا اور سلفی حلقوں کے ممکنہ ردعمل سے بچنا بتاتے ہیں۔

اگر مصری حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں اور غیر موجه جوازات کو نظرانداز کر بھی دیا جائے، تو بھی اس فرقہ وارانہ اقدام پر الازہر شریف کی خاموشی تعجب خیز ہے۔

حالانکہ شیخِ الازہر متعدد مواقع پر شیعہ مسلمانوں کو تسلیم شدہ اسلامی فرقہ قرار دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ ان کے عقائد اور عبادات کو آزادی سے ادا کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن جب سے عبدالفتاح السیسی حکومت میں آئے ہیں اور اس قسم کی مذہبی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، الازہر کے علما اور مفتیان نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹیگس: مصر ، ، عاشور ، قاہرہ
نظرات بینندگان
captcha