حرم مطهر امام حسین(ع) میں کولنگ سسٹم نصب

IQNA

حرم مطهر امام حسین(ع) میں کولنگ سسٹم نصب

7:41 - July 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518745
ایکنا: آستان مقدس حسینیؑ نے ایامِ محرم میں زائرین کی آسائش کے لیے جدید ٹھنڈک رسانی کا خصوصی منصوبہ نافذ کر دیا۔

ایکنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آستان مقدس امام حسین علیہ السلام کے فنی و انجینئرنگ منصوبہ جات کے شعبے سے وابستہ واحد سرمایشی (کولنگ یونٹ) نے اعلان کیا ہے کہ ایامِ سوگواری محرم الحرام میں گرمی کم کرنے ،زائرین کے لیے ایک صحت بخش، خوشگوار اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی منصوبہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انجینئر صفاء علی حسین، جو اس یونٹ کے نگران ہیں، نے آستان حسینی کی سرکاری ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا:

"یہ منصوبہ پیش رفت کے ساتھ جاری ہے اور اس کے تحت صحن مطہر امام حسین علیہ السلام کے احاطے میں جدید مرکزی کولنگ سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں، تاکہ ایامِ عزاداری کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ آرام پہنچایا جا سکے۔"

منصوبے کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

1.     کولنگ سسٹمز کی مجموعی گنجائش 9000 ٹن سے زائد رکھی گئی ہے، جنہیں خاص طور پر زائرین کی آمد و رفت کے راستوں میں نصب کیا جا رہا ہے تاکہ داخلی و خارجی راستوں پر ہوا کی روانی اور ٹھنڈک برقرار رہے۔

2.     صحنِ مطہر کے اندرونی درجہ حرارت کو 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھا جائے گا تاکہ باہر اور اندر کے درجہ حرارت میں تفاوت کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔

3.     ایک جدید مثبت و منفی دباؤ کا کنٹرول سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو آلودہ ہوا کے اخراج اور سانس کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے عوامل کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پورا نظام عراقی ماہرین کی زیر نگرانی مکمل طور پر مقامی سطح پر چلایا اور کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

آستان مقدس حسینی علیہ‌السلام نے ان انجینئرنگ اقدامات کے ذریعے ان لاکھوں زائرین کے لیے، جو ایامِ محرم الحرام میں کربلا آتے ہیں، ایک محفوظ، صحتمند اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔/

 

4292394

نظرات بینندگان
captcha