ایران کے مختلف شہروں میں شھداء کے لیے قرآنی محافل

IQNA

مرتضی خدمتکار :

ایران کے مختلف شہروں میں شھداء کے لیے قرآنی محافل

5:46 - July 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3518769
ایکنا: ایران بھر میں قرآن کریم سے انس کی 114 محافل، شہدائے اقتدار کی یاد میں منعقد ہوں گی۔

ایکنا نیوز- ایران میں شہدائے اقتدار کی یاد و عقیدت کے طور پر قرآن کریم سے انس کی 114 محافل، ملک بھر میں قرآنی اداروں اور عوامی شرکت سے منعقد کی جا رہی ہیں۔

مرتضی خدمتکار، جو کہ وزارتِ ثقافت و ارشاد اسلامی کے معاونت قرآن و عترت کے دفترِ منصوبہ بندی، تعلیم و شراکتِ مردمی کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا:

"ملک بھر میں قرآن کریم سے انس کی محافل کے انعقاد کے لیے وسیع منصوبہ بندی کی گئی ہے اور طے پایا ہے کہ ایران کے گوشے گوشے میں 100 سے زائد محافل منعقد کی جائیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہماری ہدف بندی 114 محافل پر تھی، جن میں سے 100 سے زائد محافل کی حتمی منظوری ہو چکی ہے، اور امید ہے کہ آج کے اختتام تک یہ تعداد مکمل 114 تک پہنچ جائے گی۔"

خدمتکار نے اس بات پر زور دیا کہ "ان محافل کے انعقاد میں صوبائی قرآنی اداروں کا کردار بہت مؤثر اور نمایاں ہے، اور ان تقریبات کا اہتمام عوامی قرآنی اداروں اور مؤسسات کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ بندی کے دوران اس بات پر خصوصی تاکید کی گئی کہ محافل کا انعقاد عوامی رنگ میں ہو تاکہ لوگوں کی شرکت اور جذبہ بڑھایا جا سکے۔"

انہوں نے مزید وضاحت کی: "ہر صوبے کو وہاں کی مخصوص صورتِ حال اور حالیہ 12 روزہ دفاعی جنگ کے شہداء کی مناسبت سے ایک کوٹہ دیا گیا ہے۔ یہ محافل ان شاء اللہ جمعرات، 19 تیرماہ (مطابق پاکستانی تاریخ: 11 جولائی 2025) کو شہدائے اقتدار کے مزارات پر عوام اور قرآنی شخصیات کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گی۔"

خدمتکار نے امید ظاہر کی کہ "یہ قومی سطح کا قرآنی پروگرام تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے باوقار انداز میں منعقد ہو گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قرآنی برادری اس موقع پر صہیونی حکومت کی درندگی اور جرائم کے خلاف اپنا واضح اور قاطع مؤقف پیش کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ رہبر معظم انقلاب، ایران کی مسلح افواج کی مکمل حمایت، شہدائے اقتدار کو خراج تحسین اور ان کے خاندانوں کی تکریم ان محافل کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔/

برگزاری ۱۱۴ محفل قرآنی در سراسر کشور ویژه شهدای اقتدار

 

 

4293210

نظرات بینندگان
captcha