دس ملین حافظ قرآن مستقبل کا وژن + ویڈیو

IQNA

دس ملین حافظ قرآن مستقبل کا وژن + ویڈیو

5:39 - July 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518782
ایکنا: رهبر معظم انقلاب کے قرآنی مطالبات ، حفظِ قرآن پہلا قدم ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کی تلاوت کے ایک روحانی محفل میں، جو ماہِ رمضان ۱۴۳۲ ہجری قمری (مطابق ۱۱ اگست ۲۰۱۱ء) میں حضرت آیت‌الله سید علی خامنہ‌ای کی موجودگی میں قاریان، حفاظ اور قرآنی کارکنان کے ساتھ منعقد ہوئی، آپ نے قرآن سے انس و تدبر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا:

’’ان امور میں سے ایک جو ہمیں قرآن میں تدبر کی دولت عطا کر سکتا ہے، وہ حفظِ قرآن ہے۔ ہمارے ہاں حفاظِ قرآن کی تعداد کم ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارے ملک میں کم از کم ایک ملین (دس لاکھ) حافظ قرآن ہونا چاہیے۔ ظاہر ہے کہ ہماری آبادی کے لحاظ سے یہ تعداد بھی کم ہے۔

البتہ اب چونکہ دوستوں نے ابتدائی اقدامات کیے ہیں، مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں اور بعض منصوبے بھی بنا رہے ہیں تاکہ حفظِ قرآن کا سلسلہ ان شاء اللہ وسعت اختیار کرے، اس لیے ہماری امید بھی بڑھی ہے اور اب ہم کہتے ہیں کہ ان شاء اللہ ہمارے پاس دس ملین (ایک کروڑ) حافظ قرآن ہونے چاہییں۔

لیکن اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ حفظ قرآن صرف پہلا قدم ہے۔ سب سے پہلے تو حفظ کو باقی رکھنا ضروری ہے۔ یعنی حافظ قرآن کو قرآن کا مسلسل تلاوت کرنے والا ہونا چاہیے۔ اسے بار بار قرآن پڑھتے رہنا چاہیے، ورنہ حفظ ذہن سے نکل جائے گا۔

اور پھر یہ حفظ قرآن، قرآن میں تدبر کے لیے مددگار ہونا چاہیے—اور حقیقتاً ایسا ہی ہے۔ حفظ قرآن واقعی تدبر میں مدد کرتا ہے۔ جب آپ قرآن کو دہراتے ہیں، بار بار پڑھتے ہیں، تو آپ کو قرآن کی آیات میں غور و فکر اور تدبر کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔‘/ 4293665

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha