ایکنا کے مطابق، بلدی عمر، جو کہ ساحلِ عاج ( آئیوری کوسٹ) کے ایک معروف قاری اور حافظ قرآن ہیں، نے سورہ فتح کی ابتدائی چار آیات کی تلاوت کرتے ہوئے قرآنی مہم "فتح" میں حصہ لیا۔
یہ قرآنی مہم "فتح" بین الاقوامی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) کی کاوش ہے، جو کہ صہیونی ریاست کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کے بعد شروع کی گئی۔ اس مہم کا مقصد ان حالات میں، جب اسلامی انقلاب کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم کو مایوس اور کمزور کرنا چاہتے ہیں، قرآنِ کریم کے پیغام کے ذریعے امید اور حوصلے کو زندہ رکھنا ہے۔/
4294204