ایکنا نیوز- مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق رواں سال اربعین حسینی کے زائرین نے شدید گرمی اور تیز دھوپ کے باوجود، "قبلۂ احرار" یعنی کربلا کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
اربعین کے ان زائرین کی خدمت کے لیے حسینی مواکب (رضاکارانہ خدماتی کیمپس) مکمل طور پر تیار ہیں اور ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
"رأس البیشه" سے کربلا تک کا فاصلہ 600 کلومیٹر سے زیادہ ہے، اور ان دنوں اس علاقے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس کے باوجود لاکھوں زائرین پیدل سفر کر کے اربعین حسینی کی عظیم مناسبت میں شرکت کے لیے کربلا جا رہے ہیں۔
اربعین، شیعی مسلمانوں کے اہم ترین مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے، جس میں دنیا بھر سے زائرین مختلف علاقوں سے پیدل چل کر کربلا پہنچتے ہیں تاکہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد کو زندہ رکھ سکیں۔/
4294252