ایران و پاکستان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کی ضرورت

IQNA

ولایتی ایرانی وزیر داخلہ سے؛

ایران و پاکستان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کی ضرورت

5:52 - July 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518811
ایکنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے پاکستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو گہرے، تاریخی اور برادرانہ قرار دیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، علی اکبر ولایتی، جو رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ہیں، نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نہایت گہرے، مستحکم اور برادرانہ ہیں، اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا پیغام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر ولایتی کو سپرد کیا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پذیر رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ولایتی نے علاقائی تبدیلیوں، خاص طور پر امریکہ کی حمایت یافتہ صہیونی حکومت کے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات اور غزہ میں اس کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے مابین ہم فکری اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھی اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا۔

اربعین کے موقع پر ایران، پاکستان اور عراق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے حوالے سے دونوں فریقین نے اس موضوع کا خیرمقدم کیا اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ولایتی نے اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسلمان عوام ایران کے راستے عراق جاتے ہیں اور اس عظیم اجتماع میں شامل ہوتے ہیں؛ یہ عمل نہ صرف رسمی تعاون کو فروغ دیتا ہے بلکہ تینوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعلقات کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔

ولایتی نے اپنی گفتگو کے ایک حصے میں ہندوستان کے عوام کی برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی انقلاب سے پہلے اسی موضوع پر ایک کتاب تصنیف اور شائع کی ہے۔/

 

4294322

نظرات بینندگان
captcha