کربلاء؛ حفظ قرآن کا عظیم ترین ورکشاپ

IQNA

کربلاء؛ حفظ قرآن کا عظیم ترین ورکشاپ

5:51 - July 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3518828
کربلا میں حفظِ قرآن کے جدید طریقۂ کار پر مشتمل تیسری خصوصی تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ایکنا عراق کی رپورٹ کے مطابق، دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی کے قرآنی تربیتی مرکز کے سربراہ وائل الکریطی نے اس موقع پر قرآن فہمی اور حفظ کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:

"اس تربیتی ورکشاپ کا اہم مقصد ایسے نئے اساتذہ کی تیاری ہے جو حفظ قرآن کے مختلف جدید تدریسی طریقوں سے واقف ہوں اور ان مہارتوں کو معاشرے کے مختلف طبقات تک منتقل کر سکیں۔"

وسام نذیر الدلفی، جو آستان حسینی کے قرآنی اطلاعاتی مرکز کے سربراہ ہیں، نے بتایا کہ:

"اس کورس میں مرد و خواتین دونوں شعبوں سے مجموعی طور پر 70 سے زائد شرکاء شریک ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شرکاء عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور آستان حسینی کے دارالقرآن کی شاخوں اور چند دیگر قرآنی اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب کا آغاز معروف عراقی قاری حسین زہیر الحسینی کی دلنشین تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد شیخ خیرالدین علی الهادی، مدیر دارالقرآن آستان حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

"آستان مقدس امام حسینؑ قرآن کے خادمین کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دے گا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حفظ قرآن، قرآن کو نسل در نسل منتقل کرنے کا پہلا ذریعہ تھا۔ اس کے بعد قرآن کی تدوین اور نقطہ‌گذاری کا مرحلہ آیا۔ لہٰذا اہل قرآن کے لیے حفظِ کتاب اللہ کی اہمیت نہایت بلند مقام رکھتی ہے۔"

ورکشاپ کے مرکزی استاد حافظ علی ہادی نے بھی اپنے خطاب میں حفظ قرآن کے مختلف تدریسی طریقوں اور ان کے عملی اطلاق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا:

"یہ تربیتی کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا اور اسے حضوری (روایتی) اور آن لائن دونوں انداز میں منعقد کیا جائے گا۔"

یہ ورکشاپ آستان حسینی کے تعلیمی و قرآنی مشن کا ایک اور اہم قدم ہے جو عراقی معاشرے میں قرآن کی تعلیمات کو جدید انداز میں فروغ دینے کی کوششوں کا مظہر ہے۔/

 

4294879

نظرات بینندگان
captcha