ایکنا نیوز- الکفیل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کتابیں زائرین کو روحانی فوائد فراہم کرنے اور عبادات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آستانہ عباسیہ کے مختلف حصوں میں رکھی جا رہی ہیں۔
آستانہ کے شعبہ دفاتر و ادارات کے سربراہ سید حسین الموسوی نے کہا: ہمارے کارکنان نے مقام امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے علاوہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے صحن اور سردابوں کے لیے تقریباً 7 ہزار جلد قرآن، دعاؤں اور زیارات کی کتابیں تیار کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: مجموعی طور پر تقریباً 15 ہزار جلد قرآنی نسخے، زیارت اور دعا کی کتابیں آستانہ کے صحن مطہر، سردابوں اور دیگر مقامات پر زائرین کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ زیارت کے ایام جیسے عاشورا، اربعین، نیمہ شعبان، عرفات اور دیگر مواقع پر ان سے استفادہ کر سکیں۔/
4294999