زیارت اربعین کے لیےعراق میں خصوصی انتظامات

IQNA

زیارت اربعین کے لیےعراق میں خصوصی انتظامات

7:55 - July 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518863
ایکنا: عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری اور زیارات اربعین کمیٹی کے سربراہ نے اربعین حسینی کے لیے حفاظتی و انتظامی منصوبے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ اعلان بغداد آپریشنز کمانڈ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں عراق کے اعلیٰ سیکیورٹی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زیارت کے لیے مخصوص انتظامی و سیکیورٹی منصوبے کا جائزہ لینا اور اس کے نفاذ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔

عراقی وزیر داخلہ نے اجلاس میں زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی، ٹریفک پلان کے پیشہ ورانہ انداز میں نفاذ اور سیکیورٹی یونٹس کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا۔

الشمری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ماہِ صفر کے پہلے دن سے اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کریں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغداد میں بھی زیارت اربعین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے مندرجہ ذیل امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی:

·       حسینی مواکب کی موجودگی کے نظام کو منظم کرنا

·       زائرین کے راستوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت کو روکنا

·       ٹرانسپورٹ مراکز میں بدنظمی سے بچاؤ

·       زائرین کے لیے مختص راستوں اور جگہوں کی بہتر تنظیم

·       ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات

یہ اقدامات اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔/

 

4295900

نظرات بینندگان
captcha