ایکنا نیوز- الکفیل نیوز چینل کے مطابق گذشتہ شب، ماہ محرم 1447 ہجری قمری کے آخری جمعہ کی شب کے موقع پر شہر مقدس کربلا میں زائرین کی وسیع تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرمین شریفین میں معنوی مجالس اور عبادات میں شرکت کی۔
ماہِ محرم کے دوران کربلا کا مقدس شہر لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتا ہے جو امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا بھائی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آتے ہیں تاکہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنی وفاداری کا اظہار کر سکیں۔
آستان مقدس عباسی نے زائرین کے استقبال، بہترین خدمات کی فراہمی اور ان کی ضروریات کی تکمیل کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
آخر میں، اس روحانی و پرکیف اجتماع کی تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔/
4296159