بزرگ مصری خاتون کی آرزو بوڑھاپے میں پوری کردی گئی

IQNA

بزرگ مصری خاتون کی آرزو بوڑھاپے میں پوری کردی گئی

7:08 - July 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518870
ایکنا: مصر کی ایک معمر خاتون نے 76 سال کی عمر میں اپنی دیرینہ خواہش، قرآن کریم کی تلاوت کو عملی جامعہ پہنا دیا۔

ایکنا کے مطابق، یہ واقعہ مصر کے علاقے اسوان کی رہائشی خاتون، فاطمہ علی محمد، کا ہے جو برسوں تک تعلیم سے محروم رہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے پختہ عزم اور اپنی نواسی کے تعاون سے ناخواندگی پر قابو پایا اور بالآخر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے قابل ہو گئیں۔

فاطمہ نے وزارتِ سماجی یکجہتی مصر کے تحت چلنے والے منصوبے "ناخواندگی کو نہ کہو، یکجہتی کے ساتھ" میں شرکت کی، اور نمایاں کامیابی کے ساتھ خواندگی کے امتحان میں کامیاب ہوئیں، یوں اپنی دیرینہ آرزو پوری کر لی۔

فاطمہ کی نواسی، آلاء عصام، نے اپنی نانی کی زندگی کے بارے میں بتایا کہ فاطمہ نے کم عمری میں اپنے والد کو کھو دیا تھا جس کی وجہ سے ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔ وہ دوسری جماعت مکمل کرنے سے پہلے ہی اسکول چھوڑ گئیں، اور گھر کے دیگر افراد نے — چونکہ وہ سب سے چھوٹی تھیں، ان کی پرورش کی۔ جلد ہی ان کی شادی ہوگئی اور وہ 9 بچوں (5 بیٹے، 4 بیٹیاں) کی ماں بن گئیں۔

اگرچہ خود تعلیم سے محروم رہیں، فاطمہ نے اپنی اولاد، خصوصاً بیٹیوں کی تعلیم پر بہت زور دیا تاکہ وہ ان جیسے حالات کا شکار نہ ہوں۔ نتیجتاً، ان کی دو بیٹیاں تربیتِ معلم کالج سے فارغ التحصیل ہوئیں جبکہ تیسری نے پانچ سالہ تدریسی نظام کا ڈپلومہ حاصل کیا۔ آج تینوں بیٹیاں اسکولوں میں بطور معلمہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کے بیٹے بھی ثانوی تعلیم حاصل کر کے تجارتی یا صنعتی شعبے میں ڈپلومہ حاصل کر چکے ہیں، یوں فاطمہ کی اولاد نے ان کا تعلیمی خواب پورا کیا۔

آلاء بتاتی ہیں کہ جب ان کی نانی نے خواندگی کی کلاسز لینا شروع کیں تو انہیں دوبارہ اپنا خواب — قرآن کریم کی تلاوت  یاد آیا۔ تب آلاء نے انہیں حروف اور آسان الفاظ لکھنا سکھانا شروع کیا، اور بعد ازاں انہیں دیگر طلبہ کی کلاس میں بھیج دیا۔ یوں فاطمہ دن بہ دن اپنے خواب کی تکمیل کے قریب ہوتی گئیں، یہاں تک کہ امتحان کا وقت آیا اور وہ کامیابی کے ساتھ پاس ہوگئیں۔

آلاء نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نانی کو ناخواندگی سے نکال کر ان کی دیرینہ تمنا  قرآن پاک کی تلاوت  پوری کرنے میں کامیاب ہوئیں اور ان کی محنت کا کچھ بدلہ دے سکیں۔/

 

4296188

ٹیگس: مصری ، خاتون ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha