قرآنی خطی نسخے؛ مراکش محقق کی تھیسیز

IQNA

قرآنی خطی نسخے؛ مراکش محقق کی تھیسیز

11:56 - July 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518875
ایکنا: ملک محمد ششم قرآنی تحقیقی ادارے میں، مراکشی طالب کے ڈیفنس منعقد ہوئی جسمیں قدیم خطی نسخے پر انہوں نے تھیسز کا دفاع کیا۔

ایکنا نیوز- العمق المغربی نیوز کے مطابق مراکش کی وزارتِ اوقاف و امور اسلامی کے یوٹیوب چینل پر تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کے بیانات کے مطابق، یہ تحقیقی مقالہ (تھیسس) بادشاہ محمد ششم کے زیر سرپرستی "قراءات و مطالعاتِ قرآنی مؤسسہ" کی غیر ملکی زبانوں میں قرآنی تحقیقات کے فروغ کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔

مقالے کا عنوان:

"قرآن کے ابتدائی مخطوطات: مخطوطہ شناسی اور قدامت شناسی کے تناظر میں"

اس مقالے میں محقق نے چار قدیم قرآنی مخطوطات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ اس تحقیق میں ان مخطوطات کے جسمانی اور تحریری اجزاء جیسے کاغذ کی نوعیت، سیاہی، چمڑے کا استعمال، عربی خط کی اقسام، اور ان قرآنی نسخوں کو لکھنے کے ابتدائی دور کی تکنیکی خصوصیات کو تجزیے کا حصہ بنایا گیا۔

مقالے میں زیرِ مطالعہ اہم قرآنی نسخے:

·       بیرمنگھم کا قرآنی مخطوطہ (جو اب تک کے دریافت شدہ سب سے قدیم قرآنی نسخوں میں شمار ہوتا ہے)

·       نسخۂ طلائی

·       نسخۂ مرینی

·       اور دیگر تاریخی و فنّی اہمیت کے حامل نسخے

یہ تحقیقی کام قرآن کے خط و کتابت کے تاریخی ارتقاء کو سمجھنے کے لیے ایک سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کی اہمیت:

تحقیقی کمیٹی نے اس مقالے کو "بادشاہ محمد ششم قرآنی قراءات و مطالعات مؤسسہ" کی جانب سے غیر ملکی زبانوں میں قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے کی کاوش کا ایک نمایاں ثمر قرار دیا۔ اس کاوش کا مقصد قرآن فہمی کے میدان میں عالمی سطح پر علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مختلف زبانوں کے طلبا کو اس لائق بنانا ہے کہ وہ بین الاقوامی تحقیقی میدان میں داخل ہوں اور اسلام و مسلمانوں سے متعلق پائے جانے والے غلط تصورات اور فہم کو درست کرسکیں۔

محقق کا بیان: مصعب الشرقاوی، جو اس مقالے کے محقق ہیں، نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اس مؤسسہ کے پہلے طالبعلم ہیں جنہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ انگریزی زبان میں پیش کیا اور اس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ قدم دیگر طلبا کے لیے بھی اعلیٰ تعلیمی مدارج کی طرف بڑھنے اور زبان دانی کو فروغ دینے کی ترغیب بنے گا۔

آخر میں، انہوں نے "مؤسسہ قراءات و مطالعاتِ قرآنی ملک محمد ششم" کی انتظامیہ اور اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جن کی حمایت و رہنمائی سے یہ تحقیق مکمل ہو سکی۔/

 

4296315

نظرات بینندگان
captcha