ایکنا نیوز- عجل نیوز 24 کے مطابق یہ کورس ادارہ کل امورِ ارشادی مسجد الحرام کے منصوبوں کے تحت، عمرہ کے موسم کے لیے تیار کردہ عملیاتی منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے منعقد کیا گیا۔
یہ قرآنی کورس مسجد الحرام کی تولیت کے ان پروگراموں کا حصہ تھا جن کا مقصد زائرین کے روحانی تجربے کو گہرا بنانا، عباداتی ماحول میں ان کی مناسک کی انجام دہی کو بہتر بنانا، اور ان کی دینی استعداد کو مضبوط کرنا تھا۔
یہ پروگرام 25 ذوالحجہ 1446 ہجری کو شروع ہوا، جس میں 1,602 خواتین قرآن سیکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔ یہ کلاسیں 62 قرآنی حلقات پر مشتمل تھیں اور انہیں تین تعلیمی شعبوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
کورس کا اختتام ان خواتین شرکاء کی جانب سے مختلف روایاتِ قراءت کے مطابق قرآنِ کریم کے مکمل ختم کے ساتھ ہوا۔ 55 خواتین شرکاء نے مکمل قرآن کی تلاوت کی، جبکہ 140 طالبات نے دو بار قرآن کریم کا ختم کرتے ہوئے اپنے حفظ کو مستحکم کرنے کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔
ان تعلیمی سرگرمیوں کی قیادت ماہر، تجربہ کار اور ممتاز خواتین اساتذہ اور قراء نے کی۔
یہ پروگرام مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی تولیت کی اُن ابتدائی کوششوں کا حصہ ہے جو قرآن مجید سے محبت و وابستگی پیدا کرنے، حرمین شریفین میں قرآنی نشستوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے، قرآن کی تعلیم و ترویج اور زائر خواتین کی قرآنی تربیت کے لیے جاری ہیں۔/
4296748