ایکنا نیوز- ویب سائٹ gaya-sa.org کے مطابق، العیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجموعہ انجمن کے قرآنی اساتذہ کی بین الاقوامی کونسل کی ہدایات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، اور انجمن اس بات کی پابند ہے کہ قرآنِ کریم کی یہ مرتل ریکارڈنگ تمام مسلمانوں کے لیے مفت اور باآسانی دستیاب ہو۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کی تلاوت کی ریکارڈنگ سائنسی اصولوں اور دینی معیار کے عین مطابق ہونی چاہیے اور اس میں اعلیٰ ترین فنی و علمی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
شیخ العیسی نے مزید کہا کہ یہ اقدام انجمن کی بنیادی بصیرت، مشن، اہداف اور اسلامی اقدار کا حصہ ہے، اور قرآنِ کریم کی خدمت میں انجمن اپنی بھرپور ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انجمن، قرآنِ مرتل کے اس منصوبے کو وسعت دینے، متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے اور خاص طور پر غیر عرب ممالک میں قرآنی تعلیمات کے فروغ اور ڈیجیٹل تلاوتی مراکز میں قرآنِ مرتل کے استعمال کو فعال بنانے کے لیے کام کرتی رہے گی۔/
4297753