ملبرن میں مسجد تخریب کی مذمت

IQNA

ملبرن میں مسجد تخریب کی مذمت

5:55 - August 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518927
ایکنا: شہر ملبرن کے کئی مذہبی رہنماوں نے اس شہر میں ایک مسجد پر حملے، چوری اور دیگر عبادت گاہوں پر توہین آمیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز- مذہبی تنظیم Melbourne Anglican کے مطابق مذہبی رہنماؤں نے حالیہ اسلامی اور ہندو عبادت گاہوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ، ملبورن کے مرکزی علاقے کی ایک مسجد چوری کا نشانہ بنی، اور رپورٹ کے مطابق ایک مرد، خواتین کے مخصوص نماز کے حصے میں گھس آیا اور زائرین کو لفظی طور پر ہراساں کیا۔

اسلامی کونسل آف وکٹوریا (ICV) نے ان حملوں کو اسلام مخالف جذبات سے متاثر قرار دیا۔ محی‌الدین، صدر ICV نے اخبار Anglican Melbourne سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنی عبادات پرامن طور پر ادا کرنے دی جائیں۔"

مزید یہ کہ، گزشتہ ماہ اس مسجد کے فنڈ باکس میں ایک مشکوک سفید مادہ کی موجودگی کے بعد، نمازِ جمعہ کو روک دیا گیا تھا، جو مقامی مسلمانوں کے لیے باعثِ خوف اور تشویش بن گیا۔

ان واقعات سے کچھ دن قبل، بورونیا کے ایک ہندو مندر پر بھی حملہ کیا گیا تھا، جہاں دیواروں پر آدولف ہٹلر کی تصویر اور نسلی توہین آمیز کلمات لکھے گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حرکت چار نقاب پوش افراد کی تھی۔

ملبورن کی مختلف مذہبی برادریوں نے ان بڑھتے ہوئے نفرت انگیز اور تخریبی حملوں کے رجحان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اسقف پال بارکر (کلیسائے آنگلیکن) نے کہا: "ہم متاثرہ مذہبی برادریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بین المذاہب مشاورتی گروہ کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔"

کلیساؤں کی وکٹورین کونسل نے خبردار کیا کہ ایسے حملے سماجی اتحاد کو تباہ کرتے ہیں اور ملبورن کے مؤمنین میں خوف پیدا کرتے ہیں۔

سای پاراواستو، صدر قومی ہندو کونسل، نے مندر پر کی گئی دیوار نویسی کو ایک نفرت انگیز اور جان بوجھ کر کیا گیا حملہ قرار دیا اور کہا: "یہ صرف ایک مقدس عبادت گاہ پر حملہ نہیں، بلکہ باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔"

اگرچہ حکومت وکٹوریا نے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن وزیر اعلیٰ جاسینتا آلن نے کلیساؤں کی کونسل کو ایک خط میں ہندو مندر پر حملے کی مذمت کی اور کہا:

"یہ نفرت پر مبنی ایک دانستہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے جس کا مقصد معاشرے میں خوف اور تقسیم کو بڑھانا ہے۔ کوئی بھی معاشرہ ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کر سکتا۔/

 

4297738

ٹیگس: ملبرن ، مسجد ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha