جرمن فٹبالر کی تلاوت کی پذیرائی + ویڈیو

IQNA

جرمن فٹبالر کی تلاوت کی پذیرائی + ویڈیو

5:57 - August 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518928
ایکنا: جرمن فٹبال کلب ڈوٹمونڈ کے کھلاڑی کی تلاوت وائرل ہوئی جس کو شائقین نے کافی سراہا ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، گیراسی ایک مقامی قرآنی مدرسے میں نہایت خوش الحانی کے ساتھ ترتیل کے انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے، جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چاہنے والے اس روح پرور منظر کو اپنے موبائل فونز سے ریکارڈ کر رہے ہیں اور عقیدت سے سنتے ہیں۔

سرهو گیراسی صرف میدانِ فٹبال میں اپنی گول اسکورنگ صلاحیتوں کے باعث مشہور نہیں، بلکہ وہ اپنے دینی رجحان اور مضبوط اسلامی عقیدے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، جو اکثر ان کے گول کرنے کے بعد کے سجدے یا دعائیہ انداز سے ظاہر ہوتا ہے۔

یہ گنیائی فٹبالر جون 2024 میں 18 ملین یورو کے عوض بروسیا ڈورٹمنڈ سے منسلک ہوئے تھے۔ تب سے اب تک وہ 50 مختلف میچز میں 38 گول کر چکے ہیں اور 9 اسسٹ بھی دے چکے ہیں۔

گیراسی اس سے پہلے جرمنی کے کلب "اشٹوٹگارٹ" اور "کلن"، اور فرانس کے "لیل"، "اوسر" اور "رین" جیسے معروف کلبوں کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر وہ گنی کی ٹیم کے لیے 22 میچز کھیل چکے ہیں اور 9 گول کر چکے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4297682

ٹیگس: جرمن ، کھلاڑی ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha