اربعین موکب اور قرآنی خیمہ

IQNA

حجت‌الاسلام شغلی؛

اربعین موکب اور قرآنی خیمہ

13:42 - August 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518929
ایکنا: اربعین حسینی کے عوامی قرآنی مرکز کے سیکرٹری نے اربعین کے پیدل مارچ کے راستے میں عمود 706 پر عظیم قرآنی خیمہ لگانے کی خبر دی۔

ایکنا: حجت‌الاسلام والمسلمین امین شغلی، اربعین کے عوامی قرآنی مرکز کے سیکرٹری نے ایکنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: تین سال قبل قرآنی سرگرم کارکنوں اور مخلص افراد نے اپنی اربعینی سرگرمیوں کو ’’عوامی قرآنی قرارگاہ اربعین‘‘ کے عنوان سے منظم کیا اور اس میں ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ یہ سرگرمیاں ’’عظیم قرآنی خیمہ‘‘ کے عنوان پر مرکوز ہو گئیں۔ پہلے یہ خیمہ عمود 1222 پر لگایا جاتا تھا، لیکن اس سال ہم اسے عمود 706 پر لگتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اربعین حسینی کے موسم میں بعض قرآنی سرگرمیاں بڑی وسعت کے ساتھ انجام پائیں گی اور راستے میں قائم دیگر موکبوں میں بھی قرآنی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا: یہ عظیم قرآنی خیمہ گزشتہ کئی برس سے قرآنی میڈیا اداروں جیسے ٹیلی وژن چینلز اور ریڈیو قرآن کا میزبان رہا ہے اور خصوصی پروگرام ’’محفل‘‘ کی ٹیم بھی اس میں شرکت کرتی رہی ہے۔ اس سال بھی ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ سابقہ برسوں کی طرح ان کی موجودگی برقرار رہے۔ اس کے علاوہ یہ خیمہ قرآنی محافل، انس با قرآن کی محفلوں اور مختلف قرآنی مہمات جیسے ’’سورہ فتح کی تلاوت‘‘ کی مہم کے انعقاد کی جگہ ہوگا۔

شغلی نے کہا: قرآنی مہمات کے انعقاد کے علاوہ، یہ خیمہ ان نمائشوں کی میزبانی بھی کرے گا جو قرآن اور مزاحمت کے موضوع پر اور قرآن اور غزہ کے موضوع پر ہوں گی اور اس حوالے سے فن پارے اور میڈیا مواد زائرین اربعین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح ہم بچوں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کریں گے تاکہ اس عمر کے افراد کو قرآن کی تعلیمات بالخصوص سورہ فتح سے بچوں کے انداز میں روشناس کیا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہ سفیر آیہ‌ها‘‘ نامی منصوبے میں 1500 افراد کی شرکت سے انفرادی موکب لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت عظیم قرآنی خیمہ راستہ اربعین پر عمود 706 میں اپنے آخری مراحل میں ہے اور یہ خیمہ پیدل مارچ کے اختتام تک برقرار رہے گا۔ اس خیمے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک راستے میں موجود 90 قرآنی موکبوں کی معاونت ہے۔

آخر میں شغلی سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا عظیم قرآنی خیمے اور دیگر قرآنی سرگرمیوں میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کو محور بنایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: بنیادی طور پر اس سال کی اربعین کی قرآنی سرگرمیوں کا محور قرآن اور استکبار ستیزی، قرآن اور 12 روزہ مسلط جنگ اور قرآن اور شہداء اقتدار ہیں اور ہم سلسلہ وار قرآنی پروگراموں، جیسے سورہ فتح کی تلاوت کی مہم کے ذریعے اس تلاوت کا ثواب ان پاکیزہ شہداء کی ارواح کو ہدیہ کریں گے۔/

 

جزئیات برنامه‌های قرارگاه مردمی ـ قرآنی اربعین حسینی تشریح شد

 

4297698

نظرات بینندگان
captcha