نجف اشرف میں، رحلت رسول اکرم کی مناسبت سے تیاریاں

IQNA

نجف اشرف میں، رحلت رسول اکرم کی مناسبت سے تیاریاں

5:31 - August 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519020
ایکنا: نجف کے قدیمی شہر کی سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ رحلتِ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی رحلت کے موقع پر زائرین کے استقبال کے لیے خصوصی خدماتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- الصباح نیوز کے مطابق، قدیمی نجف کے میئر لقاء الزرفی نے کہا کہ یہ مناسبت ان زیارات میں سے ہے جو لاکھوں زائرین کے ساتھ منعقد ہوتی ہے، جن میں عراق کے مختلف صوبوں کے علاوہ عرب اور اسلامی ممالک کے عقیدتمند بھی شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ رش قدیمی شہر اور حضرت امام علیؑ کے روضہ مبارک کے اطراف میں ہوگا، جہاں مسلمان حسبِ روایت اس عظیم مصیبت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔

الزرفی نے مزید بتایا کہ شہرداری نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 100 سے زائد ملازمین اور خدمتگاروں کو متعین کیا ہے اور 20 سے زیادہ مشینری اور خصوصی گاڑیوں کو سڑکوں کی صفائی اور کچرے کے جمع کرنے کے لیے لگایا ہے۔ یہ انتظامات زیارتِ اربعینِ امام حسینؑ کے موقع پر کامیاب خدماتی منصوبے کے تسلسل میں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ منصوبے کے تحت مختلف اضلاع اور قصبوں کی شہرداریوں کے معاون عملے کو بھی شامل کیا جائے گا، کیونکہ زائرین کی تعداد بہت زیادہ متوقع ہے۔

الزرفی نے مزید کہا کہ عوامی خدمات اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی جاری ہے تاکہ ہجوم کی آمد و رفت آسانی سے ہو اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔/

 

4300536

نظرات بینندگان
captcha