ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ کانگریس ربیع الأول کے آخری عشرے کو تہران اور مشہد میں ہوگی، جس کے اہم موضوعات درج ذیل ہیں:
رسول اکرم (ص) کی شخصی و روحانی جہتوں کا تعارف
آپؐ کا حسنِ اخلاق اور سیرتِ اخلاقی
وحدتِ امتِ اسلامی، سیرت و فکرِ نبوی (ص) کی روشنی میں
مظلوموں کے دفاع اور مزاحمت کی سنتِ نبوی (ص)
عدل و انصاف اور حق طلبی، سیرتِ پیغمبر اعظم (ص) میں
احمدِ مجتبیٰ (ص) سے عشق؛ امتِ اسلامی کے اتحاد اور انسانی یگانگت کا محور
مزید یہ کہ، کانگریس میں شامل ہونے کے لیے شعری تخلیقات بھی طلب کی گئی ہیں، جنہیں ۵ شهریور (۵ ستمبر) تک درج ذیل نمبر پر بھیجا جا سکتا ہے:فون: ۰۹۹۳۸۵۵۴۷۸۵ (ایتا اور واٹس ایپ میسجنگ ایپس کے ذریعے)۔
4301762