حلال نمائش 2025 شیکاگو میں

IQNA

حلال نمائش 2025 شیکاگو میں

6:31 - August 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519073
ایکنا: چھٹے بین الاقوامی حلال نمائش 5 اور 6 نومبر 2025ء کو شیکاگو کے ٹینلی پارک کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز، Total Food نیوز کے مطابق اس ایونٹ میں امریکا اور دنیا بھر کی معروف حلال کمپنیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ کمپنیاں اپنے پروڈکٹس اور سروسز کی نمائش کے ساتھ ساتھ صنعتی ہم منصبوں سے تعلقات قائم کرنے اور نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

امریکا کی حلال مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بالخصوص کھانے پینے، مشروبات، کاسمیٹکس، فنانس، سیاحت اور دیگر شعبوں میں۔ یہ نمائش و اجلاس کاروبار کے فروغ اور جدت کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں سالانہ حلال ایوارڈز کے ذریعے نمایاں حلال کمپنیوں کو اعزازات بھی دیے جائیں گے۔

مروان احمد، بانی شیکاگو حلال ایکسپو نے کہا: ہم حلال ایکسپو 2025ء کو ایک نئے اور بڑے مقام پر منعقد کرنے پر بے حد خوش ہیں تاکہ حلال انڈسٹری کے بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے رجحان کو خوش آمدید کہا جا سکے۔ امریکا اور دنیا بھر کی کمپنیوں کی بے مثال دلچسپی اس بات کی عکاس ہے کہ حلال مصنوعات و خدمات کی طلب اور اثرورسوخ مختلف صنعتوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔/

 

4302372

ٹیگس: شیکاگو ، حلال ، نمائش
نظرات بینندگان
captcha