بحرین؛ الدراز میں چھیالیسویں ہفتے بھی نماز جمعہ پر پابندی، عوامی احتجاج جاری

IQNA

بحرین؛ الدراز میں چھیالیسویں ہفتے بھی نماز جمعہ پر پابندی، عوامی احتجاج جاری

6:39 - August 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519074
ایکنا: بحرین کی وزارتِ داخلہ سے وابستہ نیم فوجی ملیشیاؤں نے شیعہ اکثریتی علاقے الدراز کا محاصرہ کر کے سخت سکیورٹی پابندیاں نافذ کر دیں، جس کے نتیجے میں مسلسل 47ویں ہفتے بھی بحرینی شیعوں کی نمازِ جمعہ متاثر ہوئی۔

ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ جمعہ، (29 اگست) کو امام صادقؑ مسجد کے اطراف میں بھاری اسلحے سے لیس فوجی دستے اور بکتربند گاڑیاں تعینات کی گئیں تاکہ عوامی احتجاج کو دبایا جا سکے۔ عوام نمازِ جمعہ کی پابندیوں، مذہبی اجتماعات پر کریک ڈاؤن، غزہ کے محاصرے کے خلاف یکجہتی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول سازی کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے تھے۔

اسی دوران بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے جن میں غزہ کے عوام پر صیہونی محاصرے، جاری نسل کشی اور بھوک پر مبنی جنگ کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کے منصوبوں کو مسترد کیا اور بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی سرکاری سطح پر معمول سازی ختم کرے، صیہونی سفیر کو ملک بدر کرے اور منامہ میں قائم اسرائیلی سفارت بند کرے۔

عوام نے لبنان، غزہ اور یمن میں مزاحمتی محاذ کی حمایت اور حزب‌اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے زور دیا کہ بحرینی عوام اسرائیلی سفیر کی تقرری اور حکومت کی طرف سے اس کے استقبالیہ کو تسلیم نہیں کرتے اور ہر سطح پر صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات اور سرزمینِ بحرین کی توہین کو مسترد کرتے ہیں۔/

 

4302401

ٹیگس: بحرین ، پابندی ، نماز
نظرات بینندگان
captcha