حماس نے غزہ میں القسام آپریشن کو سراہا

IQNA

حماس نے غزہ میں القسام آپریشن کو سراہا

13:21 - August 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519075
ایکنا : فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عہدہ دار نے غزہ کی پٹی میں عزالدین القسام بریگیڈز کی صہیونیوں کے خلاف نئی کارروائی کو بہترین قرار دیا۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حماس کے رہنما عزت الرشق نے غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے زور دیا ہماری مزاحمت اس وقت نئے معادلات تحمیل کر رہی ہے۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب غزہ کی پٹی میں القسام کی تازہ کارروائی میں خبر فائل ہونے تک ایک ہلاکت اور 9 زخمیوں کی اطلاع ملی جبکہ 4 صہیونی فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔

صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کو خدشہ ہے کہ کم از کم چار فوجی جھڑپوں کے دوران حماس کے قبضے میں جا چکے ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جاری جھڑپوں کی کوریج میں اعلان کیا کہ غزہ کے محلہ الزیتون میں پیش آنے والا یہ سیکیورٹی واقعہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے سب سے مشکل واقعات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔

صہیونی ذرائع نے مزید اطلاع دی کہ محلہ الزیتون میں اس رژیم کی فوج اور حماس کے مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق، القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں نے کمین گاہیں تیار کرکے اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ پر محلہ الزیتون میں شدید حملہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ القسام بریگیڈ کے بڑی تعداد میں جنگجو الزیتون آپریشن میں شریک ہوئے اور اسرائیلی فوج کی مضبوط پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔

ان ذرائع کے مطابق، فوجیوں کے انخلا کے لیے بھیجے گئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی چھ پرزوں پر محلہ الزیتون میں شدید فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ چار فوجی اب بھی لاپتہ ہیں اور امکان ہے کہ وہ الزیتون کی جھڑپوں کے دوران مزاحمتی فورسز کے قبضے میں آ گئے ہوں۔

جبکہ اس سے قبل میڈیا نے مختلف علاقوں میں تین سیکیورٹی واقعات کی اطلاع دی تھی، اب خبر ہے کہ محلہ الزیتون کے ایک چوتھے مقام پر ایک نیا اور مشکل سیکیورٹی واقعہ رونما ہوا ہے۔

ان میڈیا رپورٹس کے مطابق، الزیتون محلہ میں حماس کے مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے براہِ راست جھڑپ جاری ہے۔/

 

4302363

ٹیگس: حماس ، غزہ ، اسرائیل
نظرات بینندگان
captcha