ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی قابض اور دہشت گرد فوج کی جانب سے دیر البلح میں شہداء الاقصیٰ اسپتال کے او پی ڈی بلاک پر بمباری کا مقصد غزہ کی طبی سہولیات اور شہری ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔
یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب لیگ، او آئی سی، اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے اس وحشیانہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔
معصوم شہریوں، اسپتالوں اور عوامی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت کریں اور نتن یاہو کی جنگی کابینہ کو ان بے مثال جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے چودہویں بار دیر البلح کے اس اسپتال کو نشانہ بنایا اور او پی ڈی عمارت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کئی مریض شہید اور زخمی ہوگئے۔/
4302776