قرآنی مقابلہ "دولت التلاوہ" نئی صلاحیتوں کو سامنے لا رہا ہے

IQNA

.صدر اتحاد قراء مصر

قرآنی مقابلہ "دولت التلاوہ" نئی صلاحیتوں کو سامنے لا رہا ہے

6:27 - September 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519090
ایکنا: شیخ محمد حشاد، صدر اتحاد قاریان مصر نے کہا ہے کہ مصر میں جاری مقابلہ "دولت التلاوہ" قرآن حفظ کرنے والے نوجوانوں میں نئی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز، بوابة الاهرام نیوز کے مطابق شیخ محمد حشاد نے کہا: مصر کی وزارتِ اوقاف کی جانب سے قاریان یونین کے انتخابات پر توجہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ وزارت قاریانِ قرآن کو اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل قراء اور حفاظِ قرآن کی حمایت کرتے ہیں۔ قرآن حفظ کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کی صدرِ مصر کی جانب سے تعظیم اس کی بہترین دلیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قاریان یونین کے انتخابات پر مکمل عدالتی نگرانی اس پیغام کی حامل ہے کہ سب لوگ قاریان قرآن یونین کے اس کردار کو تسلیم کرتے ہیں جو وہ نوجوانوں اور نئی نسلوں تک قرآن کریم کی اقدار و معانی کو پہنچانے اور دینی گفتمان کی تجدید کے عمل میں ادا کر رہی ہے۔

قاریان یونین کے صدر نے مزید کہا: ہمارا مقصد "دولتِ تلاوت" کے نام سے مقابلے کے انعقاد کے ذریعے مصر بھر کے حفاظِ قرآن میں سب سے بہترین اور خوبصورت آوازوں کو تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم نے حفظ اور خوش الحانی میں غیر معمولی صلاحیتیں دریافت کی ہیں اور وزارتِ اوقاف کے تعاون سے ہم ان کی سرپرستی اور تربیت کے لیے کوشاں رہیں گے۔

شیخ حشاد نے کہا کہ قاریان یونین ہر اُس کوشش کی حمایت اور قدر کرتی ہے جو قرآن کریم کی خدمت کے لیے ہو۔ یہ اقدامات یونین اور تمام قراء کو مذہبی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رکھتے ہیں تاکہ مصر کا مکتبِ تلاوت دنیاے اسلام میں اپنی پیشگامی برقرار رکھے۔

انہوں نے "یومِ تلاوتِ قرآن" کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر، جو الازہر کے ذیلی قرآن امور کے شعبہ کی نگرانی میں ہے، اظہارِ تشکر کیا کیونکہ یہ منصوبہ صرف تلاوت قرآن تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد قرآنی اقدار کو عام کرنا ہے۔/

 

4302837

نظرات بینندگان
captcha