97 ہزار زائرین نے مدینه قرآنی پبلیکشن کا دورہ کیا + تصاویر

IQNA

اگست میں؛

97 ہزار زائرین نے مدینه قرآنی پبلیکشن کا دورہ کیا + تصاویر

7:23 - September 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519095
ایکنا: اگست 2025ء میں دنیا کے 31 ممالک کے 97 ہزار سے زائد افراد نے مدینہ منورہ میں واقع قرآن پاک کی طباعت و اشاعت کے مرکز مجمع ملک فہد کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز، ویب سائٹ qurancomplex.gov کے مطابق، اگست 2025ء (گزشتہ ماہ) کے دوران 97 ہزار 245 افراد نے 31 ممالک سے اس مجمع کا دورہ کیا۔ ان میں مدینہ کے زائرین، عمرہ ادا کرنے والے اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآن مسابقے ’’ملک عبدالعزیز‘‘ کے مہمان شامل تھے۔

زائرین جن کا تعلق انڈونیشیا، فرانس، جرمنی، بھارت، پاکستان، چین، عراق، مصر اور امریکہ جیسے ممالک سے تھا،  ملک فہد کمپلیکس میں قرآن کی طباعت و اشاعت کے مختلف مراحل سے متعارف ہوئے۔

اس ادارے کے دورے کا پروگرام روزانہ دو وقت، صبح اور شام کو منعقد کیا گیا۔

ادارہ ملک فہد دنیا بھر میں قرآن کریم کی طباعت و تقسیم کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کا افتتاح 30 اکتوبر 1984ء کو مدینہ منورہ میں ہوا۔

یہ ادارہ سعودی عرب کے اہم ترین معاصر ثقافتی اور دینی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور قرآن کریم کی مستند نسخوں کی طباعت اور مختلف قراءتوں کے مطابق ان کی تقسیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً اسلامی ممالک میں۔

اس مرکز کا بنیادی مقصد قرآن کریم کو متواتر قراءتوں کے مطابق شائع اور تقسیم کرنا ہے، جو اسلامی علما اور علومِ قرآنی کے محققین کی توثیق یافتہ ہیں۔ ابتدائی نسخے خطاط کی جانب سے تیار کیے جانے کے بعد، متن کو حرف بہ حرف اور کلمہ بہ کلمہ نہایت باریک بینی سے جانچا جاتا ہے اور منظور شدہ نمونے کے ساتھ مطابقت کی جاتی ہے۔ یہ عمل کمیٹی علمی تطبیق و بررسی نسخ قرآن کے تحت انجام پاتا ہے، جس میں دنیا اسلام کے مشہور قاریوں کی ریکارڈ شدہ تلاوتوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔

طباعت پر نگرانی کا نظام کئی مراحل پر مشتمل ہے، جس میں ابتدائی نگرانی کے ساتھ ساتھ دورانِ طباعت اور حتمی نمونوں کی جانچ بھی شامل ہے۔

اس مرکز کے ساتھ ہی قرآن کریم کا ایک ترجمہ مرکز بھی قائم ہے، جس کا مقصد قرآن کے پیغام کو مختلف زبانوں میں منتقل کرنا ہے تاکہ وہ مسلمان جو عربی زبان نہیں جانتے، قرآن کریم کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ یہ عمل نبی اکرم ﷺ کی اس ہدایت کے مطابق ہے کہ اللہ کا پیغام تمام بندگانِ خدا تک پہنچایا جائے۔/

 

 

 

4303175

نظرات بینندگان
captcha