ملایشیاء میں قرآنی اسناد جاری کرنے کا اہتمام

IQNA

ملایشیاء میں قرآنی اسناد جاری کرنے کا اہتمام

7:30 - September 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519097
ایکنا: کوالالمپور میں بین الاقوامی قرآنی صدور سرٹیفکیٹ کا اجلاس اور آسیان ممالک کے قراء کی تکریم کی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔

ایکنا کے مطابق، قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس، جو کہ اتحادِ عالمِ اسلام کی جانب سے کوالالمپور (ملائیشیا کے دارالحکومت) میں منعقد کیا گیا تھا،  پیر، یکم ستمبر کو اختتام پذیر ہوا۔

اس اجلاس میں علما، ماہرینِ علوم قرآنی و قراءت کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ہزاروں حفاظِ قرآن نے شرکت کی۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جس کا مقصد قرآنی اجازات کے سرٹیفکیٹس کی توثیق میں موجود کمزوریوں کا جائزہ لینا، غیر ماہر یا غیر مستحق افراد کو سرٹیفکیٹس جاری کیے جانے کے بعض معاملات پر غور کرنا، اس حوالے سے اداروں اور تخصصی مراکز کے درمیان تعاون و انضمام کو فروغ دینا اور تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔

اس اجلاس کے دوران بین الاقوامی قرآن اجازات سرٹیفکیٹ اسکیم کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد ان سرٹیفکیٹس کی ساکھ اور اعتبار کو بلند کرنا اور حاملینِ قرآن کے مقام کو ایک منظم اور مستحکم طریقہ کار کے ذریعے محفوظ رکھنا ہے۔

اتحادِ عالمِ اسلام کے سیکرٹری جنرل اور انجمن علمائے مسلمین کے صدر، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اپنے خطاب میں وضاحت کی کہ آئندہ قرآن اجازات کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل کس طریقۂ کار سے گزرے گا۔/

 

4303047

نظرات بینندگان
captcha