اردن میں خواتین قرآنی مقابلے

IQNA

اردن میں خواتین قرآنی مقابلے

6:40 - September 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519179
ایکنا: اردن میں 21ویں ہاشمی قومی قرآن حفظ مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔

ایکنا نیوز، altaj.news  نیوز نے خبر دی ہے کہ اردن کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 21ویں ہاشمی قومی قرآن حفظ مقابلوں کے لیے اندراج شروع ہو گیا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق، یہ مقابلے درج ذیل سات شعبوں میں منعقد ہوں گے:

حفظِ مکمل قرآن کریم

مسلسل 25 اجزاء

مسلسل 20 اجزاء

مسلسل 15 اجزاء

مسلسل 10 اجزاء

مسلسل 5 أجزاء اور حفظِ ایک جزء

ان مقابلوں میں 8 سے 30 سال تک کی مختلف عمروں کے شرکاء حصہ لے سکیں گے اور ہر شعبہ ایک خاص عمر کے گروپ کے لیے مخصوص ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 (23 مهر 1404 شمسی) ہے، اور اندراج کے لیے ویب سائٹ h-qran-c.awqaf.gov.jo پر درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہاشمی قرآن مسابقہ اردن کا ایک سالانہ قرآنی ایونٹ ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد ہوتا ہے۔ یہ مقابلہ پہلی بار 1993ء میں شروع کیا گیا تھا اور یہ بادشاہ اردن اور وزارت اوقاف، امور و مقدساتِ اسلامی کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے۔

یہ مقابلہ خواتین اور مردوں دونوں کے لیے الگ الگ منعقد کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد قرآن کریم کے حفظ و تلاوت کو فروغ دینا اور بالخصوص نوجوان نسل میں کلامِ وحی سے وابستگی کو مضبوط بنانا ہے۔/

 

4305325

نظرات بینندگان
captcha