جمهوری اسلامی ایران مقاومت کا ستون ہے

IQNA

شیخ زهیر جعید ایکنا سے:

جمهوری اسلامی ایران مقاومت کا ستون ہے

6:48 - September 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519180
ایکنا: لبنان کی محاز عمل اسلامی کے کوارڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ ایران مقاومت کا مرکز ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت انسانی بنیادوں پر کرتا ہے

ایکنا نیوز کے مطابق، شیخ زهیر جعید، لبنان کی محاز عمل اسلامی کے هماهنگ‌کننده نے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس (39واں اجلاس) کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان گزشتہ 1500 برس سے رسولِ رحمت ﷺ کی برکت سے زندگی گزار رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امت ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی اسی راستے پر چل رہے ہیں جس کی خواہش آپ ﷺ نے کی تھی؟

انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ غزہ، فلسطین، لبنان اور پورے خطے میں ہو رہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امت اسلامیہ بدقسمتی سے رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات اور سیرت سے بہت دور جا چکی ہے۔

شیخ جعید نے رسول اکرم ﷺ کی چند احادیث بھی بیان کیں:

مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے خواہ وہ پسند کرے یا نہ کرے۔

مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے ایسے ہیں جیسے ایک مضبوط عمارت، جس کا ہر حصہ دوسرے حصے کو سہارا دیتا ہے۔

"مؤمنین اپنی محبت، عطوفت اور مہربانی میں ایک جسم کی مانند ہیں؛ جب جسم کا ایک حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم بے خوابی اور بخار سے متاثر ہوتا ہے۔"

انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کیا آج امت عربی و اسلامی غزہ کے مریض ہونے کے باعث بیمار ہے؟ کیا امت بھوکی ہے کیونکہ غزہ بھوکا ہے؟ کیا امت خوف میں ہے کیونکہ غزہ والے خوف میں ہیں؟ نہیں، خدا کی قسم، سب لوگ سکون میں ہیں، سوائے ان کے جن پر خدا رحم کرے۔

شیخ زهیر جعید نے مزید کہا: اس سب کے برعکس، جمهوری اسلامی ایران محورِ مقاومت کا مرکز اور اس کی ستونِ فقرات ہے۔ ایران نے غزہ کے حوالے سے اپنے انسانی مؤقف کی وجہ سے ایک نابرابر جنگ برداشت کی۔ ایران کا مؤقف سب سے پہلے ایک انسانی مؤقف ہے، پھر اسلامی اور رحمت پر مبنی ہے، جو اہلِ غزہ کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے۔ اسی لیے ایران فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا تاکہ وہ اپنی آزادی دوبارہ حاصل کر سکیں۔/

 

4304843

نظرات بینندگان
captcha