کتاب «امام مهدی(عج) اهل سنت» کی زبان میں شائع

IQNA

کتاب «امام مهدی(عج) اهل سنت» کی زبان میں شائع

16:57 - September 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3519204
ایکنا: عالمی اہل بیت(ع) کونسل کے ادارہ برائے ثقافت و نشریات کی کوششوں سے کتاب «امام مہدی(عج)،» (امام مہدیؑ اہل سنت کی نظر میں) کو پشتو زبان میں ترجمہ کر کے افغانستان میں شائع کر دیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ کتاب ایک تحقیقی مطالعہ ہے جو تفسیری اور روائی متونِ اہل سنت پر مبنی ہے اور امام مہدی(عج) کے ظہور پر ایمان اور اس کی اہمیت کو بیان کرتی ہے۔ اس میں قرآنی تفاسیر، احادیث نبویؐ اور علمائے اہل سنت کے نظریات کو یکجا کر کے ایک مضبوط استدلالی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

کتاب کے پہلے حصے میں قرآنِ کریم کی پانچ اہم آیات کی تفصیلی تفسیر پیش کی گئی ہے جنہیں امام مہدی(عج) کی شناخت اور مشن سے متعلق سمجھا جاتا ہے۔ اس حصے میں اہل سنت کی معتبر تفاسیر کی روشنی میں ان آیات کے ظاہری و باطنی معانی کی وضاحت کی گئی ہے۔

دوسرے حصے میں احادیثِ نبویؐ اور علمائے اہل سنت کے بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں امام مہدی(عج) کے ظہور، ان کے اسمِ گرامی کا رسول اکرمؐ کے نام سے مشابہ ہونا، اور نسب کا اہل بیتؑ رسول سے ہونا شامل ہے۔ اس حصے میں خاص طور پر امام حسینؑ کی نویں نسل اور امام حسن عسکریؑ کے فرزند پر توجہ دی گئی ہے۔ نیز احادیث کی صحت کو تواتر کے اصول پر جانچا گیا ہے اور ان دعوؤں کا رد کیا گیا ہے جو ان روایات کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح "سرداب" اور امام دوازدہم(عج) کی طویل عمر جیسے موضوعات پر بھی استدلال پیش کیا گیا ہے۔

کتاب «امام مہدی(عج) از دیدگاه اهل سنت» سید فیاض حسین رضوی کشمیری کی تصنیف ہے، جسے انور شاہین خانخیل نے پشتو میں ترجمہ کیا اور یہ کتاب قطع وزیری میں شائع کی گئی ہے۔/

 

4306385

نظرات بینندگان
captcha