اقوام متحدہ میں خالی ترین ہال/ فلسطین کا پرچم لہرایا گیا

IQNA

اقوام متحدہ میں خالی ترین ہال/ فلسطین کا پرچم لہرایا گیا

6:44 - September 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519227
ایکنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر سے پہلے ہی کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے بطور احتجاج ہال سے باہر چلے گئے۔

ایکنا نیوز- اناطولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نیتن یاہو نے آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کیا، مگر بیشتر نشستیں خالی رہیں کیونکہ رکن ممالک اور شرکاء کی اکثریت نے غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے خلاف احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال چھوڑ دیا۔

کچھ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت کے دروازے پر آنے والے وفود سے سوال کیا: "آپ نیتن یاہو کی تقریر کیوں سننا چاہتے ہیں؟"

نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ایرانی وفد بھی ہال سے باہر نکل گیا اور صہیونی حملوں میں ایران میں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تصاویر میز پر چھوڑ گیا۔

اپنے اشتعال انگیز بیانات میں نیتن یاہو نے غزہ، لبنان، یمن اور شام پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا اور اسرائیلی حملوں کو "جائز" ٹھہرایا۔ جنگی جرائم کے مرتکب قرار دیے جانے والے نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ اگر حماس ہماری شرائط مان لے تو جنگ ابھی ختم ہو جائے گی۔ غزہ کو غیر مسلح اور غیر فوجی علاقہ بنایا جائے گا، اسرائیل مکمل سکیورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے گا اور وہاں کے شہریوں کے ذریعے ایک سول انتظامیہ قائم کی جائے گی جو اسرائیل کے ساتھ امن میں رہے گی۔ ہمارا کام غزہ میں ابھی ختم نہیں ہوا۔

نیویارک میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

الجزیرہ کے مطابق، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران نیویارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔

حاشیه‌های سخنرانی جلاد غزه در سازمان ملل/ از سالن خالی تا اهتزاز پرچم فلسطین

 

مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی حکومت سے اسرائیل کو فوجی اور مالی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حماس کا ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے نیتن یاہو کی بڑھکوں پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ غزہ پر تسلط جمانے اور وہاں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے خواب محض سراب ہیں اور کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ فلسطینی عوام بارہا ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ہر قسم کی سرپرستی اور انحصار کو مسترد کرتے ہیں۔

حاشیه‌های سخنرانی جلاد غزه در سازمان ملل/ از سالن خالی تا اهتزاز پرچم فلسطین

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس ہو، ایک بنیادی اور ناقابل تنسیخ حق ہے، اور قابضین کے جرائم اور فاشسٹ پالیسیاں بھی اس حق کو ختم نہیں کر سکتیں۔/

 

4307170

نظرات بینندگان
captcha