کوئٹہ میں بین الاقوامی قرآنی محفل

IQNA

کوئٹہ میں بین الاقوامی قرآنی محفل

5:59 - October 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3519270
ایکنا: بین الاقوامی قراء کی کوئٹہ آمد کے موقع پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی اور امام بارگاہ حسینی قندھاری کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور محفلِ انس باالقرآن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 یہ بابرکت محفل بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء الشیخ قاری علی رضا رضائی (افغانستان) اور الشیخ قاری سالم عیدی (تنزانیا) کی کوئٹہ آمد کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔

یہ روحانی اجتماع قرآنِ مجید کی تلاوت، اس کے نور سے استفادہ، اور قرآنی محبت و معرفت کے فروغ کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر شہرِ کوئٹہ اور اطراف کے مومنین و عاشقانِ قرآن کو احترام کے ساتھ بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اس بابرکت محفل سے فیض یاب ہو سکیں۔

پروگرام آج بتاریخ: 06 اکتوبر 2025، بروز سوموار نمازِ مغربین کے بعد انجمن حسینی قندھاری (رجسٹرڈ)، علمدار روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔/

 

کوئٹہ میں بین الاقوامی قرآنی محفل

نظرات بینندگان
captcha