تھائی وزیر ثقافت کا اسلامی ثقافتی اور تاریخی مراکز کا دورہ

IQNA

تھائی وزیر ثقافت کا اسلامی ثقافتی اور تاریخی مراکز کا دورہ

6:02 - October 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519345
ایکنا: تھائی لینڈ کی وزیرِ ثقافت زبیدہ تایسرت نے ہفتہ کو صوبہ یی‌نگو میں واقع اسلامی ثقافتی ورثے کے میوزیم اور قرآن تعلیمی مرکز کا باقاعدہ افتتاح ہونے سے قبل دورہ کیا۔

ایکنا نیوز تھائی لینڈ کے مطابق، وزیرِ ثقافت زبیدہ تایسرت نے اس موقع پر نائب وزیرِ زراعت امین مایوسو اور مقامی نمائندوں کے ہمراہ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا، میوزیم کی گیلریوں اور قرآن کی تعلیم دینے والی کلاسوں کا معائنہ کیا، اور مقامی رہائشیوں اور خواتین کے گروہوں کے ساتھ صلوات بر محمد ﷺ کی محفل میں شرکت کی۔

یہ میوزیم 182 ملین بات (تھائی کرنسی) کی مالی معاونت اور جنوبی سرحدی صوبوں کے انتظامی مرکز (SBPAC) اور محکمہ فنونِ لطیفہ کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔

میوزیم میں قرآنِ کریم کے 70 نایاب نسخے محفوظ ہیں، جن میں سے بعض کی عمر 860 سال تک پرانی ہے۔ یہ نسخے تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی اور یمن سے جمع کیے گئے ہیں۔

میوزیم اور اس سے منسلک تعلیمی مرکز کے قیام کا مقصد جنوبی تھائی لینڈ کے مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کا تحفظ اور بین الثقافتی و بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مرکز ناراتیوات صوبے کا ایک اہم ثقافتی و تعلیمی مرکز بن جائے گا۔/

بازدید وزیر فرهنگ تایلند از موزه جدید میراث اسلامی ناراتیوات

4311403

نظرات بینندگان
captcha